کرناٹک سمیت ساحلی علاقوں میں 27 ستمبر تک بارش کی پیش گوئی
بھٹکل،20؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کرناٹک کے بیشترعلاقوں میں 27 ستمبر تک مسلسل بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کرناٹک کے بیشتر اضلاع جن میں باگل کوٹ، بیلگاوی، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، کوپل، وجئے پور، بیلاری، بینگلورو دیہی، بینگلورو شہری، چامراج نگر، چکبالاپور، چترادرگہ، داونگیرے، ہاسن، کورگ، کولار، منڈیا، رام نگرم، ٹمکور، وجئے نگراور چکمگلور شامل ہیں۔ یہاں 27 ستمبر تک روزانہ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ساحلی کرناٹک اور بینگلورو میں بھی سرد ہوا اور وقفہ قفہ سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔