ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 11:42 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

چھتیس گڑھ /کلبرگی، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی )لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انتخاب نریندر مودی عوام کے درمیان ہے۔ ایک طرف مودی ہے، دوسری طرف عوام ہے۔‘‘

کرناٹک میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کے دوران کھرگے نے پی ایم مودی کے ’منگل سوتر‘ والے بیان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے جمہوریت کی حفاظت کی، آئین کے ذریعہ لوگوں کو ان کے حقوق دیے۔ نریندر مودی کو آج خواتین کے ’منگل سوتر‘ کی یاد آ رہی ہے، لیکن انھیں یاد دلا دوں کہ آزادی کے لیے ہمارے ہزاروں لوگ جیل گئے، اپنی جانوں کی قربانی دی۔ ملک کی آزادی کے لیے ہزاروں منگل سوتر قربان ہو گئے۔‘‘

اس سے قبل کانگریس صدر نے چھتیس گڑھ کے جانجگیر-چامپا میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران ’جئے جوہار... جئے چھتیس گڑھ مہتاری!‘ سے اپنا خطاب شروع کیا اور پھر عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’میری اپیل ہے کہ آپ لوگ متحد ہو کر ’ہاتھ‘ کو ووٹ دیجیے۔ کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، لیکن کمل کا پھول صبح توڑو، تو شام تک مرجھا جاتا ہے۔‘‘ ملکارجن کھڑگے نے ’منگل سوتر‘ کا تذکرہ چھتیس گڑھ میں بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں 55 سال کانگریس کی حکومت رہی، کیا ہم نے کسی کا منگل سوتر چھینا؟ اس لیے اگر بی جے پی والے آپ کے گھر آئیں تو ان سے پوچھیے گا- کانگریس نے ملک میں غریبوں کے لیے کئی کام کیے ہیں لیکن بی جے پی نے کیا کیا؟‘‘

کھرگے نے اپنی تقریر کے دوران بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اس کے لوگ آزادی کے وقت انگریزوں کے لیے کام کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آزادی کے وقت بی جے پی کے آبا و اجداد خاموشی کے ساتھ انگریزوں کے لیے کام کرتے تھے۔ کانگریس نے آزادی کی لڑائی میں بڑا کردار نبھایا۔ کانگریس نے ہی جمہوریت اور آئین کو اتنے سالوں تک مضبوط بنا کر رکھا، تبھی جا کر نریندر مودی وزیر اعظم بن پائے ہیں۔‘‘

لوک سبھا انتخاب کے دو مراحل میں ہوئی ووٹنگ کے بعد پیدا حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ’’دو مراحل کے انتخاب کے بعد نریندر مودی بہت چھٹپٹا رہے ہیں، انھیں پتہ چل گیا ہے کہ اقتدار ان کے ہاتھ سے پھسل رہا ہے۔ اسی خوف میں وہ چڑچڑے ہو گئے ہیں اور اوٹ پٹانگ تقریریں کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی اپنا موازنہ اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور لال بہادر شاستری سے کرتے ہیں۔ لیکن ان کے سامنے نریندر مودی کچھ بھی نہیں ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی اور بی جے پی لیڈران ’400 پار‘ کی بات کر رہے ہیں۔ وہ 400 پار کی بات اس لیے کر رہے ہیں تاکہ آئین بدل سکیں۔ اس لیے یہ انتخاب آئین و جمہوریت کو بچانے کا انتخاب ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کمارسوامی و ایچ ڈی ریونا دہشت گرد نہیں کہ ان کا فون ٹیپ کیا جائے؛ ڈی کے شیوکمار کا سخت جواب

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کے ان الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ان کا فون ٹیپ کیا جا رہا ہے۔

بنگلورو رامیشورم کیفے دھماکہ کیس، رائے درگم ٹاؤن میں این آئی اے کی تلاشی کارروائی

  نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے  آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ این آئی اے کے حکام نے رائے درگم ٹاؤن کے ناگولا باؤلی علاقہ میں ایک مکان میں تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ بنگلوروکے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے سلسلہ میں تحقیقاتی ایجنسی کے حکام ...

کمار سوامی کی پرجول ریونا سے وطن واپسی اور تفتیش میں تعاون کی اپیل

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ جنتا دل کرناٹک کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی ریونا نے پیر کو اپنے بھتیجے اور بی جے پی کے رکن پارلیمان پرجول ریونا پر زور دیا کہ وہ ہندوستان آئیں اوراپنے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کریں۔ 

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

ہندوستان میں الیکشن مذاق بن کر رہ گیا، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو ڈٖالا 8 بار ووٹ ؛ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

  ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک خاموش لہر چل رہی ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے میں ...

انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی ...

شراب پالیسی معاملہ: منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک کی توسیع

   دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا ...

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...