سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2024, 5:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا لیکن جانچ ایجنسی نے انہیں وقت دینے سے انکار کر دیا۔

قبل ازیں، یہ خبر آئی تھی کہ پرجول جمعہ کو بیرون ملک سے واپس آ سکتے ہیں۔ واپس آتے ہی ایس آئی ٹی اسے اپنی تحویل میں لے گی لیکن اب پرجول نے پیش ہونے کے لیے 7 دن کی مہلت مانگی، جس سے تفتیشی ایجنسی نے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پرجول ریونا نے فرینکفرٹ (جرمنی) سے بنگلورو  کا ٹکٹ بک کرایا ہے۔ وہ 3 مئی کو دیر شام کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتریں گے۔ وہ 4 مئی کو ایس آئی ٹی حکام کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس دوران انہیں ایئرپورٹ سے حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انہیں سی آر پی سی کی دفعہ 41 اے کے تحت ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں 24 گھنٹے کے اندر حکام کے سامنے پیش ہونا ہوگا لیکن اس نے ایس آئی ٹی سے سات دن کی توسیع مانگی، جو اسے نہیں ملی۔

ایک دن پہلے کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس معاملے میں سدارمیا حکومت کی بے عملی سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح گرفتاریاں نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا، "عوامل جیسے شواہد، شکایت کا مواد، جن دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیا ان کو گرفتار کرنے کا کوئی انتظام ہے؟ آیا یہ قابل ضمانت جرم ہے، وغیرہ کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔‘‘

خیال رہے کہ پرجول کو نوٹس سی آر پی سی سیکشن 41 اے کے دفعات کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ ملزم کو 24 گھنٹے میں تفتیشی پینل کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا، اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ایس آئی ٹی مزید کارروائی شروع کرے گی۔

پرجول سابق وزیر اعظم اور جے ڈی (ایس) کے سرپرست ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اور اور سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کے بیٹے ہیں۔ انتخابات سے عین قبل، پرجول سے متعلق بڑی تعداد میں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، جس کے بعد کرناٹک حکومت نے کرناٹک ریاستی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ناگ لکشمی چودھری کی درخواست پر ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ پرجول کی سابق باورچی اور رشتہ دار کی شکایت پر ان کے خلاف ہولینا راسی پورہ میں جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ پرجول نے اس کی بیٹی کو ویڈیو کال کی اور قابل اعتراض انداز میں بات کی جس کی وجہ سے بیٹی کو پرجول کو بلاک کرنا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...