دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2024, 11:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں پرجول ریونّا کا پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریونّا پر سیکس اسکینڈل کا الزام لگنے کے بعد اس کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہاسن پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ریونّا اس سیکس اسکینڈل معاملہ میں کلیدی ملزم ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 26 اپریل کو جب ریاست میں پہلے مرحلہ کی پولنگ ہوئی، تو اس کے فوراً بعد وہ بیرون ممالک فرار ہو گئے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی بھاگ گئے ہیں۔ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ سدارمیا نے حال ہی میں کہا تھا کہ ’’بیرون ملک کے پاسپورٹ اور ویزا کون دیتا ہے؟ کیا وہ مرکزی حکومت کی جانکاری کے بغیر جا سکتے ہیں؟ یہ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا ہی تھے جنھوں نے منصوبہ بنا کر انھیں بیرون ملک بھیجا۔‘‘

دراصل وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ ریاستی حکومت نے انھیں (ریونّا کو) بھاگنے کی اجازت دی تھی۔ اس پر وزیر اعلیٰ سدارمیا نے امت شاہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ اگر بی جے پی ’ماتری شکتی‘ (خواتین) کی حامی تھی تو ان کی پارٹی نے اپنے اتحادی امیدوار کو ٹکٹ کیوں دیا؟ جبکہ بی جے پی کو پہلے سے ہی اس ویڈیو کی جانکاری تھی۔ سب کچھ جاننے کے باوجود بی جے پی نے اس (جے ڈی ایس) پارٹی کے ساتھ اتحاد کیوں کیا؟

وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی کے شیوکمار کا نام بھی اس معاملے میں گھسیٹا جا رہا ہے، جبکہ ان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے اور حقائق جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔ جانچ میں شفافیت ہوگی اور ان کی پارٹی ایس آئی ٹی جانچ میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس پورے معاملے میں وزی راعظم مودی کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ وہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کہہ کر ریونّا کا پاسپورٹ رد کروائیں اور ان کی واپسی کو یقینی بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...