کنداپور کے 2طلباء ہال ٹکٹ لینے کے بعد حادثاتی طور پر ایک جھیل میں ڈوبنے سے ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 9:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کنداپور23؍اپریل (ایس او نیوز) اپنی آنکھوں میں زندگی کے سہانے سپنے سجائے دو نوجوان طلباء جب کالج سے اپنے ہال ٹکٹ لے کر نکلے تھے تو انہیں پتہ نہیں تھا کہ راستے میں موت ان کا انتظار کررہی ہے۔ یہ دردناک کہانی کیرتن (19سال) اور سچن(19سال) نامی دو دوستوں کی ہے جنہوں نے کالج سے نکل کر گھر جانے سے پہلے کوٹیشور مندر کے سامنے واقع جھیل میں نہانے کا فیصلہ کیا اور دونوں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ دونوں دوست کاگیری گورنمنٹ کالج کوٹیشور کے طالب علم تھے۔ کیرتن بی اے کے سال اول میں تھا اورسچن بی کام کے سال اول میں زیر تعلیم تھا۔کہاجاتا ہے کہ امتحان کی تیاریوں کے لئے کالج میں چھٹیاں چل رہی تھیں۔ کیرتن ، سچن اوران کے ایک اور دوست نے کالج پہنچ کر ہال ٹکٹ حاصل کرنے کے بعدکوٹیشور ٹیمپل جانے کا فیصلہ کیا۔ وہاں جھیل میں تیرنے کے لئے دو دوست پانی میں اترے جبکہ تیسرا دوست کنارے پر بیٹھا رہا۔ جب کافی دیر تک کیرتن اور سچن پانی سے باہر نہیں نکلے تو اس نے آس پاس کے لوگوں کو مطلع کیا۔فائر بریگیڈ عملے نے بڑی تلاشی کے بعد کیرتن کی لاش برآمد کرلی۔ سچن کی لاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاش جاری رہی۔کنداپور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ہریش اور عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور معاملہ درج کرلیا۔اس المناک حادثے کی خبر عام ہوتے ہی مندر کی جھیل کے اطراف سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔