بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2024, 1:27 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز)  ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، مزمل مسجد اور ابوعُبیدہ مسجد سیمی فائنل میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

بدھ شام کو ملی اطلاع کے مطابق   پہلے سیمی فائنل میں  مسجد رحمانیہ شرالی نے عثمانیہ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل  اور فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

  ٹورنامنٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ  میچس کے دوران کسی ٹیم کے کھلاڑی بدتمیزی  یا ایمپائرکے فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں  یا اس طرح کی کوئی غلط حرکت کرتے ہوئے پائے  جاتے ہیں تو   ٹیم کو  نیگیٹو  پوائنٹس دئے جاتے ہیں اور اگر کوئی ٹیم پانچ نیگیٹو پوانٹس حاصل کرتی ہے  تو پھر اُس  ٹیم  کو ٹورنامنٹ سے ہی خارج کرنے کا ایک  نیا  رول  متعارف کیا گیا  ہے۔ بچوں کے اخلاق کو بنانے، اُنہیں موبائل اور وڈیو گیمز    کے خول سے باہر نکالنے  کے  جس مقصد کے تحت  ادارہ ادب اطفال کام کررہاہے ، اُسی مقصد کے  تحت اس ٹورنامنٹ کو بھی  آرگنائز کیا گیا ہے۔ 

یہ جان کر حیرت ہوگی کہ  بچوں میں ڈسپلن پیدا کرنے اور اُن کے اخلاق کو سنوارنے کے مقصد سے  ادارہ کی جانب  سے منعقدہ پہلے اور بالکل انوکھےٹورنامنٹ میں  آرگنائزر نے  اب تک   پانچ ٹیموں کو  لیگ میچس کے دوران ہی پانچ نیگیٹیو پوانٹس  کی بنیاد  پر  ٹورنامنٹ سے باہر کردیا   اور ان  کے بدلے میں اُن پانچ  ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں واپس کھیلنے کا موقع فراہم کیا   جن کی کارکردگی کھیل میں مایوس کن رہی تھی اور ٹورنامنٹ سے باہر جاچکی تھی،  مگرکھلاڑیوں نے  اچھی اور بہترین  ڈسپلن کا مظاہرہ پیش کیا تھا جس   پر اُنہیں ٹورنامنٹ میں  پھر ایک بار اپنے کھیل کا مظاہرہ  پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے  کہ میدان کے  چہاروں جانب جہاں  کمپنیوں کے اور بزنس کو فروغ دینے والے  اشتہاری بینرس اویزاں  کئے جاتے ہیں، وہاں اسلامی  معلومات فراہم  کرنے والے بینرس لگائے گئے ہیں۔

  نوائط کالونی پھول میگزین کے دفتر سے متصل میدان میں منعقدہ پہلے  کرکٹ ٹورنامنٹ میں صرف  فراز والے علاقوں کی مساجد کے شبینہ مکاتب کے بچوں کو ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم  میں تین ایکسٹرا کھلاڑی   بھی رکھے گئے ہیں۔ ٹینس بال کے چھ اووروں کے اس ٹورنامنٹ میں دن میں چار میچس کھیلے جاتے  ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز28/اپریل کو ہوا تھا۔ ادارہ ادب اطفال کے صدر ڈاکٹرعبدالحمید اطہر رکن الدین ندوی،نائب صدر مولانا معظم ندوی، جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ غازی دامدا ندوی،  مولانا  شہروز رکن الدین ندوی،  مولانا آفاق  محتشم ندوی،  مولانا مُقیت  دُرگا ندوی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کو آرگنائز کرنے میں نجم الثاقب بیہاٹی اور احمد افریکہ وغیرہ بھی پیش پیش تھے۔

بتاتے چلیں  کہ بھٹکل کی  جملہ مساجد میں بعد نماز مغرب چھوٹے بچوں کو قران اور قاعدہ پڑھانے کا نظم ہے، جسے شبینہ مکتب کہا جاتا ہے۔ ان مکاتب کے ذریعے عصری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو قران اور کلمہ کے ساتھ نمازکا طریقہ  سمیت  دین کی موٹے موٹے احکامات اور دین پر چلنے کے اداب سکھائے جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن جمع کرائی گئیں 115 درخواستیں؛ تنظیم نے کی ہرممکن تعاون کی پیش کش؛ ایک ہفتہ تک چلے گا کیمپ

نورحلقہ کے زیراہتمام انجمن نور پرائمری اسکول میں منعقدہ آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن 115 درخواستیں جمع کرائی گئیں، جبکہ  150 لوگوں  کو ٹوکن فراہم کئے گئے تھے۔ کیمپ کے دوسرے دن  پیر کو  150 سے زائد لوگوں کی درخواستیں جمع  کرانے کی کوشش کی جائیں گی ، مگر  کیمپ میں شریک ہونے والوں کے ...

بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ  اتوار دوپہر کو پیش آیا۔

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...