برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2024, 12:34 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ساؤ پالو، 9/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ گھر تباہ ہوگئے ہیں یا ان کو کافی نقصان پہنچا۔مقامی حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

نیشنل کنفیڈریشن آف میونسپلٹیز نے ایک اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ریاست میں ندیوں اور سیلاب نے تقریباً 10 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور تقریباً دو لاکھ باشندوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق سول پروٹیکشن ایجنسی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، 29 اپریل کو ریاست کی بدترین موسم سے متعلق تباہی کے بعد سے ہر قسم کے تقریباً 99800 مکانات کو کلی یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...