ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2024, 12:05 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد، 9/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ حیدرآباد پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ حیدرآباد کے اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار اوپننگ جوڑی کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 167 رنز کی ریکارڈ شراکت ہوئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 30 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھی ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں میں آٹھ چوکے اور چھ چھکے لگا کر ناقابل شکست (75) رنز بنائے۔ حیدرآباد نے 9.4 اوور میں 167 رنز بنا کر 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ لکھنو کا کوئی بھی گیند باز وکٹ لینے میں ناکام رہا۔ اس سے قبل آیوش بدونی ناٹ آوٹ (55) اور نکولس پورن ناٹ آوٹ (48) کی اننگز کی بدولت لکھنو سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لکھنو سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والے لکھنو¿ کی شروعات سست اور خراب رہی۔ وہ تیسرے اوور میں کوئنٹن ڈی کاک (2) کی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد مارکس اسٹونیس (3) پانچویں اوور میں 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان کے ایل راہل اور کرونال پانڈیا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 10ویں اوور میں پیٹ کمنز نے کے ایل راہل (29) کو نٹراجن کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا۔ کرونال پانڈیا (24) 12ویں اوور میں رن آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد آیوش بدونی اور نکولس پورن نے اننگز کو سنبھالا۔ آیوش بدونی 30 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ (55) رہے۔ وہیں نکولس پورن نے 26 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت ہوئی۔ لکھنو سپر جائنٹس نے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹ کمنز نے ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...