ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2024, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز)  کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کی مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  فیصد  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر سبقت لے گئی ہیں۔ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح  96.43 فیصد درج ہوئی ہے تو   لڑکوں کا کامیابی کا تناسب  94.66  فیصد  درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح انجمن کی طالبات نے  امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اِس بار تعلقہ کے ٹاپ   فائیو میں  تیسرا، چوتھا اور پانچواں رینک  پانے میں کامیاب رہی ہیں۔

کرناٹک پبلک اسکول، بیلور سے بھاونا پربھاکر نائک، اور کرناٹک پبلک اسکول، ترن  مکّی سے ہرشن ناگیہ گونڈا، دونوں  نے  بھٹکل تعلقہ میں 98.88%  سے  شاندار کامیابی  درج کرتے ہوئے پورے تعلقہ میں ٹاپ کیا ہے۔

بھٹکل  نوائط کالونی انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول کی میمونہ عجائب بنت  محمد امین عجائب، فاطمہ ریحا بنت  رئیس احمد ایم جے ، اور فاطمہ سیرا  بنت  عبدالعظیم گنگاولی تینوں نے  ایس ایس یل سی میں شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے  بھٹکل تعلقہ میں بالترتیب 98.72 فیصد کے ساتھ  دوسرے،98.24 فیصد کے  تیسرے اور98.08 فیصد کے ساتھ  چوتھے نمبر سے کامیاب ہوئیں ہیں۔

گورنمنٹ ہائی اسکول تنگنگونڈی سے منوج بھیرا موگیر اور کتور رانی چنمّا رہائشی اسکول کی نینا  دُرگیّا گونڈا  دونوں نے 97.92 فیصد مارکس کے ساتھ  تعلقہ میں   پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

اِ مسال  بھٹکل کے 18 اسکولوں نے صد فیصد کامیابی درج کی ہے جس میں  علی پبلک گرلز اسکول، آنند آشرم کانوینٹ اسکول،  سدھارتھا انگلش میڈیم ہائی اسکول،  ودھا بھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول،  جنتا ودیالیہ شرالی ہائی اسکول    شامل ہیں۔ صد فیصد کامیابی درج کرنے والے اسکولوں میں آٹھ  سرکاری   اسکول بھی ہیں۔

بتاتے چلیں کہ اِس بار  ضلع اُترکنڑا  86.54  فیصد کامیابی کی   شرح کے ساتھ ریاست کرناٹک میں پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ ضلع میں  96.42 فیصد کے ساتھ ہوناور اول نمبر پر، 95.63 فیصد کے ساتھ بھٹکل دوسرے نمبر پر اور کمٹہ 93.07 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انکولہ85.18 فیصد کے چوتھے اور کاروار 79.42 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ٹاپرس لسٹ اور صد فیصد نتائج  کی لسٹ وغیرہ کے لئے یہاں کلک کریں:

ایک نظر اس پر بھی

گوکرن کے قریب سیاحوں کی بوٹ ڈوب گئی۔ تمام 42 مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا

اُترکنڑا کے  مشہور سیاحتی مقام گوکرن کے قریب سیاحوں کو سمندری سیر کے لئے لے جانے والی بوٹ  اچانک ڈوب جانے سے کچھ دیر کے لئے  پورے علاقہ میں ہلچل مچ گئی، لیکن خوش قسمتی سے تمام سیاحوں کو بچالیا گیا۔ واردات اتوار شام کو  پیش آئی۔

بھٹکل میں آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن جمع کرائی گئیں 115 درخواستیں؛ تنظیم نے کی ہرممکن تعاون کی پیش کش؛ ایک ہفتہ تک چلے گا کیمپ

نورحلقہ کے زیراہتمام انجمن نور پرائمری اسکول میں منعقدہ آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن 115 درخواستیں جمع کرائی گئیں، جبکہ  150 لوگوں  کو ٹوکن فراہم کئے گئے تھے۔ کیمپ کے دوسرے دن  پیر کو  150 سے زائد لوگوں کی درخواستیں جمع  کرانے کی کوشش کی جائیں گی ، مگر  کیمپ میں شریک ہونے والوں کے ...

بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ  اتوار دوپہر کو پیش آیا۔

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...