ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2024, 10:35 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 9/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی تحویل میں تھے۔ انھیں عدالتی تحویل میں دیے جانے کے باوجواد اغوا معاملے میں ان سے تفتیش جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ایچ ڈی ریونّا اور ان کے ایک ساتھی ستیش ببنا کے خلاف کے آر نگر پولیس اسٹیشن میں 2 مئی کو اغوا کا معاملہ درج کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر ایس آئی ٹی نے انہیں 4 مئی (ہفتہ) کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ایچ ڈی ریونّا اور ان کے ساتھی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 364A (اغوا برائے تاوان)، 365 (نقصان پہنچانے کے ارادے سے اغوا) اور 34 (مشترکہ ارادے سے جرم) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اپنی گرفتاری کے وقت ایچ ڈی ریونّا نے ضمانت کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ ایچ ڈی ریونّا اور ان کے ساتھی ستیش ببنّا کے خلاف 29 اپریل کو ایک خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں جمعرات کو یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایچ ڈی ریونّا کے صاحبزادے اور کرناٹک سیکس اسکینڈل کے کلیدی ملزم پرجول ریونّا کے خلاف بھی پولیس کا شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ ایس آئی ٹی نے ان کے خلاف بلیو کارنر نوٹس جاری کیا تھا، جس کا انٹرپول نے پیر (6 مئی) کو جواب دیا ہے۔ انٹرپول کے مطابق تمام 196 ممالک کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر پرجول ریونّا کو ان کے دائرۂ اختیار میں کسی بھی بندرگاہ پر دیکھا جاتا ہے تو ان کی پہچان کی جائے اور اطلاع دی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...