بھٹکل تعلقہ میں 54,635 افراد نے اپنا ووٹ استعمال نہیں کیا 

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2024, 6:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،  9 / مئی (ایس او نیوز) لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں اتر کنڑا سیٹ کے لئے ہوئے انتخاب میں بھٹکل تعلقہ کے جملہ 54,635 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا ۔ 
    
الیکشن کے بعد موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تعلقہ میں 2,27,706 ووٹرس میں سے 1,73,071 ووٹروں نے پولنگ میں حصہ لیا جس کے بعد یہاں پولنگ کی شرح 76.01 فی صد ریکارڈ کی گئی ۔ کسی بھی مقام پر کسی بھی قسم کی گڑبڑی اور الجھن کے بغیر ختم ہونے والی پولنگ میں فہرست میں موجود 1,15,172  مرد ووٹروں میں سے 85,124 افراد نے ووٹ دیا ۔ اسی طرح 1,12,534 خواتین ووٹروں میں سے 87,947 خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ اس طرح مردوں کے مقابلے میں عورتوں نے زیادہ تعداد میں پولنگ کی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بھی پولنگ کرنے والوں میں خواتین کی تعداد ہی زیادہ تھی ۔
    
بھٹکل تعلقہ میں پولنگ کے لئے جملہ 248  بوتھس موجود تھے ۔ لوور پرائمری اسکول ہادور کے بوتھ میں سب سے زیادہ یعنی 89.73 فی صد پولنگ ہوئی ۔ جبکہ تکیہ اردو پرائمری اسکول(مغربی حصہ) میں صرف 60.29 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی جو کہ سب سے کم پولنگ ہے ۔  تقریباً 78 سے زیادہ بوتھس میں 80 فی صد سے زیادہ پولنگ ہوئی اور ان میں زیادہ تر دیہی علاقوں کے بوتھس شامل ہیں ۔
    
یاد رہے کہ گزشتہ اسمبلی الیکشن کے موقع پر 129 پولنگ بوتھس میں 80 فی صد سے زیادہ اور 14 بوتھس میں 90 فی صد سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اس طرح دیکھا جائے تو گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلے میں لوک سبھا الیکشن کے دوران پولنگ شرح کچھ کم ہی رہی ۔ البتہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے میں اس الیکشن کے دوران پولنگ شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گوکرن کے قریب سیاحوں کی بوٹ ڈوب گئی۔ تمام 42 مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا

اُترکنڑا کے  مشہور سیاحتی مقام گوکرن کے قریب سیاحوں کو سمندری سیر کے لئے لے جانے والی بوٹ  اچانک ڈوب جانے سے کچھ دیر کے لئے  پورے علاقہ میں ہلچل مچ گئی، لیکن خوش قسمتی سے تمام سیاحوں کو بچالیا گیا۔ واردات اتوار شام کو  پیش آئی۔

بھٹکل میں آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن جمع کرائی گئیں 115 درخواستیں؛ تنظیم نے کی ہرممکن تعاون کی پیش کش؛ ایک ہفتہ تک چلے گا کیمپ

نورحلقہ کے زیراہتمام انجمن نور پرائمری اسکول میں منعقدہ آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن 115 درخواستیں جمع کرائی گئیں، جبکہ  150 لوگوں  کو ٹوکن فراہم کئے گئے تھے۔ کیمپ کے دوسرے دن  پیر کو  150 سے زائد لوگوں کی درخواستیں جمع  کرانے کی کوشش کی جائیں گی ، مگر  کیمپ میں شریک ہونے والوں کے ...

بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ  اتوار دوپہر کو پیش آیا۔

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...