اننت کمار ہیگڈے کے بیان پر کانگریس لیڈران گرم : جگدیش شٹر ،شیوراج تنگڈگی ، پردیپ ایشور نے کی سخت مذمت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2024, 8:50 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار :15؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )اترکینرا رکن پارلیمان اننت کمارہیگڈے کے اشتعال انگیز اور ہتک آمیز بیانات پر تعلقہ سطح سے لے کر ضلعی و ریاستی سطح کےکانگریسی لیڈران سخت مذمت کرتےہوئے بیانات جاری کررہےہیں۔ ایسا پہلی مرتبہ دیکھنےمیں آرہا ہے کہ کانگریسی لیڈران بیک وقت اننت کمارکو آڑے ہاتھوں لے رہےہیں اور خود بی جے پی کے  لیڈران  بھی ان کے بیانات سے پلہ جھاڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بھٹکل تعلقہ کانگریس صدر، اترکنڑا ضلع کانگریس صدر، ضلعی کانگریس ترجمان ، کانگریس ماہی گیر شعبہ کے ریاستی جنرل سکریٹری ،نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، وزیر شیوراج تنگڈگی ، سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شٹر، رکن اسمبلی پرتاپ ایشور، وزیر پریانکا کھرگے وغیرہ نے سخت مذمتی بیان جاری  کرتے ہوئے آڑے ہاتھو ں لیا ہے  تو بی جےپی کے باغی رکن اسمبلی بسون گوڈاپاٹل یتنال پلہ جھاڑتے نظر آئے 

اننت کمارحد پار کررہےہیں:سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شٹر نے اننت کمار کے بیان کی سخت مذمت کرتےہوئے کہاکہ  اننت کمارہیگڈے  لکشمن ریکھا پھلانگ کر بات کررہے ہیں۔ اتنے دنوں تک لاپتہ رہنے والے اننت کمار اب اچانک کیسے بھاگ دوڑ کرنے لگے ہیں، تعجب کا اظہار کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ ایک دستوری عہدے پر فائز  ایم پی کا  وزیراعلیٰ کےخلاف اس طرح کی باتیں مناسب نہیں ہے ۔ جگدیش شٹر نےکہاکہ اننت کمار لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بہت سرگرم ہوئے ہیں،ودھان سبھا الیکشن کے دوران وزیراعظم مودی ضلع کا دورہ کئےتھے تو تب اننت کمار کہاں گئے تھے؟ اب منہ میں جو آیا بات کہہ رہےہیں ، کیا وزیرا عظم مودی کےمتعلق اس طرح کی باتیں کریں گے تو وہ خاموش رہیں گے ؟ ۔

تمہارے جیسے کتوں کو وہیں آکر جواب دینا پڑےگا بیٹے :وزیر اعلیٰ سدرامیا کے بالمقابل ایم پی اننت کمارہیگڈے کی کوئی حیثیت نہیں  ہونے کا ریاستی وزیر شیوراج تنگڈگی نے خیال ظاہر کیا۔ انہوں نے اننت کمار کو سخت اور یک لہجہ میں کرارا جواب دیتےہوئےکہاکہ سدرامیا ، کانگریس کےخلاف بیان بازی کی تو تمہارے جیسے کتوں کو وہیں آکر جواب دینا پڑے گا بیٹے ۔ اننت کمارہیگڈے کو اسی کی زبان میں جواب دینا ہمیں بھی آتاہے، لیکن ہمارے بزرگوں نے ہمیں ادب سکھایا ہے، اسی لئے اس کو اس کے جیسی زبان میں جواب نہیں دے رہا ہوں، بلکہ تاکید کررہاہوں۔ یہی پہلا اور آخری ہونا چاہئے۔ سدرامیا کے متعلق کوئی بیان بازی نہ ہو۔ جتنا سدرامیا کاتجربہ ہے اتنی تیری عمربھی نہیں ہے۔ ہیگڈے ، سدرامیا کے پاؤں کی دھول کے برابر بھی نہیں ہے۔ ایسے کتوں کو ہم عقل سکھا دیں گے ۔ اگر بیان بازی جاری رہی تو مجھے بھی آئندہ شمالی کرناٹک کی بھاشا میں ہی جواب دینا ہوگا۔ہیگڈےکو متنبہ  کیا  کہ اس سے بھی خراب بھاشا میں جواب دونگا۔

اننت کمار ذہنی توازن کھو چکے ہیں :ریاست کے نائب وزیرا علیٰ ڈی کےشیوکمار نے اننت کمار کے بیان پر کہاکہ ایم پی اننت کمار  ہیگدے اتنے دنوں تک  آرام کررہے تھے  ، اب اچانک ہڑبڑا کراُٹھے ہیں اور  بڑبڑانے لگے ہیں، عوام  ہی انہیں اس کا جواب دیں گے ۔

زبان پر پکڑ ہو: کانگریس کے نوجوان رکن اسمبلی پردیپ ایشور نے کہاکہ  اگر ان کی اشتعال انگیزی سے زیادہ کم ہوجاتاہے تو کیا ہیگڈے آئیں گے ؟ حکومت کو چاہئے کہ وہ سخت کارروائی کرے۔ اننت کمارہیگڈے اپنی زبان پر کنٹرول رکھئے۔ ہندو دھرم تمہارے باپ کی جائیداد نہیں ہے ، ہندو دھرم کو اپنے باپ کی جائیداد سمجھ کر بات کررہے ہیں نا، اپنی زبان کنٹرول میں رکھئے۔

میرا اسٹائل الگ ہے ، میں انکے جیسا نہیں ہوں :بی جےپی کے باغی لیڈروں میں شمار کئے جانے والے وجئے پورا کے رکن اسمبلی بسون گوڈاپاٹل یتنال نے ایم پی کے بیان پر کہاکہ میں ان کےجیسا نہیں ہوں۔ اور میری ان کے جیسی زبان نہیں ہے۔ میں وزیرا علیٰ کا احترام کرتاہوں ۔ ان کا اسٹائل الگ ،میرا اسٹائل الگ ۔ انہوں نے وزیرا علیٰ کے بیان ’اننت کمارکے بیان سےبی جے پی کی تہذیب کا پتہ چلتاہے ‘ پر کہاکہ اس طرح بیان بازی ہماری پارٹی کی تہذیب نہیں ہے، بی جےپی سنسکرتی کےلئے جدوجہد  کرتی ہے۔

کانگریس کے خلاف بھی شکایت درج ہو:اننت کمارکے بیان پر سابق وزیر وشوتھ نارائن نےکہاکہ اگر اننت کمار کی  تنقید غیر قانونی ہے تو اس سے پہلے اسی طرح کی بیان بازی کرنےو الے کانگریس لیڈران کےخلاف بھی کیس درج کرنا پڑےگا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ اننت کمار نے جو کہاہے وہ صحیح ہے، سیاست میں اس طرح کے الفاظ کا استعمال عام ہے ، اگر اسی بات پر کیس درج کیاجاتاہے تو کانگریس لیڈران کےخلاف بھی بہت سارے کیس درج کرنے ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...