بھٹکل : کرناٹکا اسمبلی انتخاب میں کانگریس علاقائی اور بی جے پی قومی مسائل میں بٹ گئی 

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2023, 11:50 PM | ریاستی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل،4 / مئی (ایس او نیوز) کرناٹکا اسمبلی الیکشن کی تشہیری مہم ریاست بھر میں پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے ، مگر دیکھا یہ جا رہا ہے کہ کانگریس اور بی جے پی جیسی دونوں بڑی پارٹیوں کا ایجنڈا علاقائی اور قومی مسائل میں بٹ گیا ہے۔ 
    
ایک طرف بی جے پی اپنی انتخابی تشہیر کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جیسی نیشنل لیول کی شخصیات  پر انحصار کر رہی ہے اور یہ لوگ مسلسل کرناٹکا کے دورے کرتے ہوئے ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے میں مشغول ہیں۔ تو دوسری طرف کانگریس پارٹی کی تشہیر کا زیادہ تر انحصار ڈی کے شیو کمار، سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا، ویرپا موئیلی اور ملیکا ارجن کھرگے جیسے ریاستی سطح سے ابھرے ہوئے لیڈروں پر ہے۔ حالانکہ کانگریس کی تشہیر کے لئے نیشنل لیول کے لیڈر راہل گاندھی اور پریانکا گاندھی نے بھی کرناٹکا کے دورے کیے ہیں، لیکن بی جے پی کی چکا چوند کرنے والی تشہیری مہم کے سامنے یہ بس علامتی تشہیر کہی جا سکتی ہے۔
    
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ریاستی سطح پر اپنی حکومت کی غیر اطمینان بخش کارکردگی اور عملی طور پر ناکامی چھپانے اور بدعنوانی کے الزامات کی جوابدہی سے دامن بچا کر ووٹرس کا ذہن دوسری طرف موڑنے کے لئے اپنی سیاسی تشہیر میں نیشنل موضوعات اور مسائل کو آگے بڑھایا ہے ۔ مثال کے طور پر ورونا میں کانگریسی امیدوار سدارامیا کے مقابلے میں بی جے پی نے وی سومنّا کو اتارا ہے ۔ عوام اس امیدوار کو مقامی نہیں بلکہ 'باہر کا آدمی '  مانتے ہیں۔ ایسے میں سومنّا کے لئے مقامی طور پر انجام دئے گئے تعمیراتی کام اور ترقیاتی منصوبوں کی بات کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے سومنّا اپنی انتخابی تقریروں میں مقامی مسائل اور موضوعات کے بجائے ہائی ویز، ایئر پورٹس، وندے بھارت ریل اور ریلوے انفرا اسٹرکچر جیسے مرکزی حکومت کے منصوبوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ 
    
اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کی تشہیر میں بسوا راج بومئی کی طرف سے اعلان کردہ اسکیموں کا نہ کہِیں کوئی ذکر  ہوتاہےاور نہ ہی مقامی مسائل اور علاقائی موضوعات کہیں نظر آتے  ہیں۔ پورا زور قومی مسائل پر دیا جا رہا ہے۔ 
    
اس کے مقابلے میں اس حلقہ میں کانگریس کا پلٰڑا اس وجہ سے بھاری ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے کانگریس پارٹی اقتدار میں نہ رہنے کے بعد بھی سدارامیا اپنے دور میں ایک روپیہ فی کلو چاول جیسی اسکیم جو جاری کی تھی اس کی سراہنا عوام کی زبان سے آج بھی سنی جا سکتی ہے۔ کانگریس اب10 کلو چاول اور 200 یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ کرنے کے علاوہ اس قسم کی نئی فلاحی اسکیمیں جاری کرنے اور پہلے سے موجود اسکیموں کو آگے بڑھانے کا جو وعدہ کر رہی ہے وہ دیہی عوام کو متاثر کر رہا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...