کورونا کے باعث امسال دبئی میں رمضان میں افطار وسحری کے خیمے نہیں لگیں گے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd March 2021, 8:12 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی، ۳/مارچ(آئی این ایس انڈیا) دبئی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری حفاظتی اقدامات کے باعث رمضان خیموں کے تمام اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں سے متعلق محکمے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ رمضان خیموں کے اجازت ناموں کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ مساجد ، گھروں یا کسی بھی عوامی مقامات کے باہر خیمے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’اس اقدام کا مقصد بڑے اجتماعات کو روکنا ہے جہاں لوگ کرونا کی وبا کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں‘۔

متحدہ عرب امارات میں رمضان میں عام طور پر افطار کے وقت کھانا پیش کرنے اور لوگوں کی بڑی تعداد کو راغب کرنے کے لیے خیمے لگائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ دبئی میں ایسی ہی پابندی پچھلے سال رمضان میں بھی لگائی گئی تھی۔اس سال رمضان کا آغاز تیرہ اپریل کو متوقع ہے۔

واضح ر ہے کہ متحدہ عرب امارت میں حکام کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے قومی مہم چلائے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آ سکتے ہیں: وزارت حج و عمرہ کی وضاحت

سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کیا گیا ہے۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارش، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔

کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں پیغمبرﷺ پر تحریری مقابلہ منعقد کرنے پر سری رام سینا کا ہنگامہ - ہیڈ ماسٹر معطل

کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں   پیغمبرﷺ  پر تحریری مقابلہ منعقد کرنے پر سری رام سینا نے ہنگامہ کھڑا کردیا جس کے نتیجے میں انتظامیہ کی طرف سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کرنا پڑا۔

منگلورو : چھاپہ کے بعد مہر بند کر دئے گئے  پی ایف آئی ، ایس ایف آئی کے دفاتر 

مرکزی حکومت کی طرف سے پی ایف آئی اور اس سے متعلقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی لگائے جانے کے بعد اگلی کارروائی کرتے ہوئے منگلورو پولیس نے مختلف مقامات پر واقع پی ایف آئی اور سی ایف آئی کےدفاتر پر چھاپے مارے اور تلاشی کے مہم دوران مختلف دستاویزات کو ضبط کرتے ہوئے ان دفاتر پر ...

سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی لگائیں: لالوپرساد یادو

 راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو سماج میں نفرت اور بغض پھیلانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں تنظیموں پر پابندی عائد کی جانی چاہیئے چہارشنبہ کو ایک ٹویٹ میں یادو نے کہاکہ”آر ایس ...

فلپائن میں سمندری طوفان ’نورو‘ سے بڑے پیمانے پر تباہی، 8 افراد ہلاک

 فلپائن کے جزیرے لوزون میں ہفتے کے آخر میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ آنے والے شدید طوفان 'نورو' کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل ڈیزاسٹرس، رسکس اور مینجمنٹ کونسل نے اتوار کی سہ پہر کو طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے ...