کرناٹک میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالتے ہی ریاست بھر میں ہندو نوجوانوں پر داخل کیے گئے مقدمات واپس لیے جائیں گے۔ کمٹہ رکن اسمبلی دینکر شیٹی کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2019, 2:03 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کمٹہ 30جولائی (ایس او نیوز) ریاست میں ایڈی یورپا کی قیادت میں بی جے پی نے اقتدار سنبھالتے ہی ہندو نوجوانوں کو بہت بڑی راحت دلانے کا اعلان کیا ہے۔  کمٹہ کے ایم ایل اے دینکر شیٹی نے ایک طرف ہندو نوجوانوں پر عائد مقدمات واپس لینے کا  اعلان کیا ہے، وہیں انہوں نے  بتایا کہ ساحلی علاقے کے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے ماہی گیروں کو سب سے پہلے راحت دلانے کا فیصلہ سناتے ہوئے 60.58کروڑ روپے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماہی گیری کے لئے قرضہ اسکیم کے تحت ساحلی علاقے کی زیادہ تر ماہی گیر خواتین نے بینکوں اور کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائیٹیوں سے سال 2017-18میں جوقرضے لیے تھے وہ واجب الادا تھے۔ ضلع جنوبی کینرا، اڈپی ضلع اور شمالی کینرا ضلع کے اراکین اسمبلی نے ان قرضہ جات کی معافی کے لئے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی تو انہوں نے محکمہ ماہی گیری کے سیکریٹری سے گفتگو کے بعد ان قرضوں کو معاف کرنے کے حکم پر دستخط کردئے۔

 اس کے بعدوزیر اعلیٰ نے اگلی میٹنگ میں ہندونوجوانوں کو بڑا تحفہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ دو چار برسوں کے دوران ریاست بھر میں ہندو نوجوانوں پر مختلف معاملات کے تعلق سے جو فوجداری مقدمات داخل کیے گئے ہیں وہ سب واپس لیے جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے بھی ایڈی یورپا کے اقتدار سنبھالتے ہی ایک مراسلے کے ذریعے وزیراعلیٰ سے مانگ کی تھی کہ گزشتہ دو سال قبل شمالی کینرا کے ہوناور میں پریش میستا کی مشکوک موت کے بعد جو ہنگامے اور پرتشدد احتجاج ہوئے تھے اس میں 2000سے زیادہ ہندو نوجوانوں پر بلاوجہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس میں 150سے زیادہ کریمنل اور سوشیل میڈیا سے متعلق معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس طرح غریب ہندونوجوان پولیس کی طرف سے ہراسانی کا شکار ہوئے ہیں۔ اس لئے ان تمام نوجوانوں پر لگائے گئے الزامات سے انہیں بری کرنے کے لئے حکومت ان مقدمات کو واپس لینے کا فیصلہ کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...