بھٹکل میں بوٹ سے گرکر ماہی گیر شدید زخمی، منی پال شفٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2024, 10:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل الوے کوڈی بندر کے قریب بحرعرب میں  بوٹ سے گر کر ایک ماہی گیرشدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت تعلقہ کے بینگرے کے رہائشی گریش دیواڑیگا (35) کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گریش بوٹ پر سوار مچھلیوں کا شکار کرنے کی غرض سے سمندر میں جیسے ہی جالا پھینکا، اسکا پیر جالے میں پھنس گیا اور گریش خود جالے کے ساتھ سمندر میں گرگیا۔ بوٹ پر سوار دیگر ماہی گیروں نے اسے سمندر میں گرنے کے کچھ ہی دیر بعد باہر نکالا اور سیدھے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد نازک حالت میں منی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن جمع کرائی گئیں 115 درخواستیں؛ تنظیم نے کی ہرممکن تعاون کی پیش کش؛ ایک ہفتہ تک چلے گا کیمپ

نورحلقہ کے زیراہتمام انجمن نور پرائمری اسکول میں منعقدہ آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن 115 درخواستیں جمع کرائی گئیں، جبکہ  150 لوگوں  کو ٹوکن فراہم کئے گئے تھے۔ کیمپ کے دوسرے دن  پیر کو  150 سے زائد لوگوں کی درخواستیں جمع  کرانے کی کوشش کی جائیں گی ، مگر  کیمپ میں شریک ہونے والوں کے ...

بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ  اتوار دوپہر کو پیش آیا۔

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...