بھٹکل میونسپالٹی دکانوں کے معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مذموم کوشش پر تنظیم کی مذمت؛

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th September 2017, 9:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:25/ستمبر (ایس اؤنیوز)چند ماہ بعد منعقد ہونے والے ریاستی ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر سنگھ پریوار سے منسلک ہندو جاگرن ویدیکے کے پی ایس پائی اور دیگر لیڈران نے بھٹکل میونسپالٹی کی دکانوں کے مسئلے کو بنیاد بناکر بھٹکل میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے، جس پر مجلس اصلاح و تنظیم  کڑی مذمت کرتی ہے۔ ٹی ایم سی کی دکانوں کا مسئلہ خالص قانونی، ٹیکنیکل اور انتظامی مسئلہ ہے۔ اسے تنظیم اور مسلمانوں کی سازش سے جوڑنا سوائے بدنیتی اور مسلم دشمنی کے اورکچھ بھی نہیں ہے۔کیونکہ متاثرہ دکانداروں میں ہندو اور مسلم دونوں طبقے کے لوگ ہیں ۔ یہ باتیں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب مزمل قاضیا نے کی۔ پیر کی شام مجلس اصلاح وتنظیم کے دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  رامچندرا نائک کی موت کا ہم سب کو دکھ ہے ۔وہ  ایک ٹریجڈی ہے۔ اور ہماری ہمدردیاں اس کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میونسپالٹی کے ایک انتظامی اور قانونی مسئلے میں خواہ مخواہ مسلمانو ں اور مجلس اصلاح و تنظیم کو گھسیٹنااور اس بہانے سے مدرسوں کو بم بنانے کی فیکٹریاں کہنااور تنظیم کو نشانہ بنانا سنگھ پریوار کی ازلی مسلم دشمنی کا ثبوت ہے۔بھٹکل بلدیہ میں تنظیم کے زائد ممبران ہیں انہوں نے تین مرتبہ دکانداروں کے حق میں قرار داد منظور کرکے ضلع ڈپٹی کمشنر  کو بھیجا ہے، جس کو چاہے وہ اس کی تصدیق کرسکتے ہیں، ہم یہی چاہتے تھے کہ  دکانیں پرانے  دکانداروں کو ہی دیا جائے، اب اگر ڈپٹی کمشنر اُسے قبول نہیں کررہے ہیں تو تنظیم پر نشانہ سادھنا بالکل غلط اور بے بنیاد ہے ۔

ہمارا احساس ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات کو سامنے رکھ کرکرناٹکا میں اقتدار پر قبضہ جمانے کے لئے بی جے پی اور سنگھ پریوارکے کچھ عناصر ہر قیمت پر ساحلی علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنااور اپنا فرقہ وارانہ فسادات والا کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں، کیونکہ ان لوگوں کے بیانات میں بھٹکل کے اندر ہندوؤں پر مبینہ ظلم و ستم اور ان کا جینا تنگ کرکے انہیں یہاں سے بھگانے کی مبینہ سازش کے حوالے دئے جارہے ہیں۔ اس سے بھٹکل کے باہر بسنے والے عام لوگوں اور خاص کر غیر مسلموں کو یہ سگنل دیا جارہا ہے کہ یہاں مسلمانوں کی طرف سے ہندوؤں پرستم ڈھائے جارہے ہیں۔ یہی ٹیکنیک ہندوجاگرن ویدیکے نے 1993میں بھٹکل میں فسادات برپا کرنے کے لئے استعمال کی تھی اور پورے شمالی کینرا میں حالات کو بگاڑ کر رکھ دیاتھا۔بدامنی کے اس دور سے نکلنے ، امن بحال کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پید کرنے میں یہاں کے مقامی غیر مسلم اور مسلمانوں نے آپس میں مل جل کر جو بھی کوشش کی تھی اور محبت و اعتماد کے ساتھ جینے کی راہ پر جو لگ گئے تھے شاید اس فضا کو باقی رکھنے میں سنگھ پریوار کے کچھ عناصر کو دلچسپی نہیں ہے ۔ اس لیے اب ایسا لگتا ہے کہ پھران خوفناک حالات کو دوبارہ پیدا کرنے کی سازش ہندو جاگرن ویدیکے کی طرف سے رچی جارہی ہے۔جو لائق مذمت ہے۔

جناب مزمل قاضیا نے بتایا کہ  ہم   اپنے  غیر مسلم بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سیاسی موقع پرستوں اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ انتخابات جمہوری نظام کا حصہ ہے ۔ و ہ وقفے وقفے سے ہوتے رہیں گے، لیکن ہم لوگوں کو اور ہماری نسلوں کو اگر اس سرزمین پر ہمیشہ امن و شانتی کے ساتھ جینا ہے تو پھردلوں کو بانٹنے اور ایک دوسرے سے دور کرنے والی سازشیں رچنے والوں سے ہم کو دور رہنا ہوگااور آپسی محبت ، خیر سگالی اور اعتماد کے ساتھ جینے کا ماحول ہر قیمت پربنائے رکھنا ہوگا۔

پریس کانفرنس میں تنظیم جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری،  سکریٹری مولوی سید یاسر برماور ندوی سمیت  دیگر اراکین انتظامیہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔

رواں ہفتے 44 ڈگری تک پہنچ جائے گا دہلی کا درجہ حرارت! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

  ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرمی اپنے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے  دہلی میں ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔