رواں ہفتے 44 ڈگری تک پہنچ جائے گا دہلی کا درجہ حرارت! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 11:10 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی  دہلی، 15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرمی اپنے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے  دہلی میں موسم کو معتدل بنا دیا تھا لیکن اب شدید گرمی شروع ہونے والی ہے۔

آج یعنی 14 مئی کو موسم کی بات کریں تو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ آج آسمان بھی صاف رہنے کی توقع ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کل 12 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اسی طرح  دہلی میں گرمی ہر روز بڑھنے کا امکان ہے۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے اسکائی میٹ کے مطابق عام گرمیوں کی طرح اس ہفتے بھی پارہ تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پورے ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ دنوں میں آسمان پر بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

 دہلی میں 15 مئی کو درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور دن کے وقت تیز اور گرم سطحی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے 'لو' کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ سلسلہ 19 مئی تک جاری رہے گا۔ رواں ہفتے موسم کی صورتحال خشک رہنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 43 یا 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ 7 مئی کو اس موسم میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آج نوئیڈا میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ اسی طرح ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گرمی کی وجہ سے  دہلی کے آس پاس راجستھان اور اتر پردیش میں چھوٹے پیمانے پر طوفانی ہواؤں کا ایک علاقہ بن گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...

بی جے پی کیجریوال پر حملہ کرا سکتی ہے؛ عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا سنگین الزام

عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کروانے کی سازش تیار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’کیجریوال کے جیل سے باہر آنے سے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔ اب یہ لوگ کیجریوال پر قاتلانہ حملہ ...

کیجریوال کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی عدالت پہنچ گئی، عبوری ضمانت ختم ہوتے ہی حراست کا مطالبہ

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔ انہیں 2 جون کو عدالت میں خودسپردگی کرنی ہے۔ مگر ان کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی انہیں حراست میں لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ ای ڈی ...

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔