بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 11:17 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 13/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور پٹنہ یونیورسٹی کو مرکز یونیورسٹی کا درجہ دینا میں شامل ہے۔

جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پٹنہ جا رہے وزیر اعظم سے ہمارے سوال۔

  • پٹنہ کے اسمارٹ سٹی اور نمامی گنگے کے فنڈز کہاں غائب ہوئے؟
  • کیا بیہٹا ہوائی اڈہ کبھی بنے گا؟
  • بی جے پی اور جے ڈی یو حکومتیں ایک اور پیپر لیک کو روکنے میں کیوں ناکام رہیں؟
  • پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا؟

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے انہیں جملہ قرار دیتے ہوئے ان سوالات کی تفصیل پیش کی ہے۔ پہلے سوال کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ:

  • پٹنہ کو 2019 اور 2020 میں بڑے پیمانے پر پانی بھرنے اور سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت کی آفات نے ثابت کر دیا تھا کہ پانی کے نکاسی کے نظام میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اسمارٹ سٹی پروجیکٹ اور نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت موصول ہونے والے فنڈز کو ابھی تک بہت کم استعمال کیا گیا ہے۔ ان سکیموں کے تحت 6 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) اور 5 نئے سیوریج نیٹ ورکس کی منظوری دی گئی تھی لیکن 11 منصوبوں میں سے صرف 4 مکمل ہو سکے ہیں۔ نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت چھ پلانٹوں کے بارے میں سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق چھ ایس ٹی پیز اور ان کے نیٹ ورکس میں سے کوئی بھی مکمل نہیں ہوا ہے حالانکہ تقریباً پوری لاگت کی رقم بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو منظور کی گئی ہے جو کہ 3,288.69 کروڑ روپئے ہے۔ فی الحال پٹنہ کے تمام ایس ٹی پیز میں شہر کے روزانہ خارج ہونے والے پانی کے صرف نصف کو ٹریٹ کرنے کی صلاحیت ہے، اس کے نتیجے میں، سیوریج، گھریلو فضلہ اور بائیو میڈیکل فضلہ کو براہ راست گنگا میں چھوڑا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اتنے پیچھے کیوں ہیں؟ کیا وزیر اعظم بتا سکتے ہیں کہ عوام کا پیسہ اس قدر ناقص طریقے سے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟

بہٹا ہوائی اڈہ سے متعلق اپنے دوسرے سوال کی وضاحت کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ

  • 2016 میں منظوری کے آٹھ سال بعد بھی اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ بیہٹا ہوائی اڈہ تعمیر ہو سکے گا۔ گجرات اور اتر پردیش جیسی ریاستوں کو اڑان اسکیم کے تحت بہت سارے ہوائی اڈے ملے ہیں لیکن بہار اس میں پیچھے رہ گیا ہے۔ تعمیر کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2017 میں شروع ہونا تھا اور دو سال میں مکمل ہونا تھا۔ لیکن 2018 میں تعمیر شروع کرنے اور 2021 تک مکمل کرنے کے لیے ٹائم لائن پر نظر ثانی کی گئی۔ ریاستی حکومت نے 2018 تک مطلوبہ اراضی مرکز کو منتقل کر دی تھی لیکن آج تک صرف ایک دیوار بنائی گئی ہے۔ کیا وزیر اعظم بتا سکتے ہیں کہ بہار کو اڑان اسکیم کے تحت کیوں نظر انداز کیا گیا؟ کیا بیہٹا ہوائی اڈہ کبھی بنے گا؟

ابھی حال ہی میں بہار این ای ای ٹی-یو جی کے امتحان کے پرچے لیک ہوئے تھے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری نے پی ایم مودی سے اپنا تیسرا سوال پرچہ لیک سے متعلق کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ

  • ابھی پچھلے ہفتے خبر آئی تھی کہ پٹنہ میں این ای ای ٹی-یوجی کا سوالنامہ لیک ہو گیا ہے۔ مودی حکومت کے دور میں پیپر لیک ہونا معمول بن گیا ہے۔ پڑوسی ریاست اتر پردیش میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے، جہاں 40 سے زیادہ پیپر لیک ہوچکے ہیں اور گجرات تو پیپر لیک کیپیٹل کے طور پر ابھرا ہے، جہاں سے پورے ملک میں پیپرز لیک کرنے کی سازشیں رچی جاتی ہیں۔ ہر پیپر لیک ان ہزاروں، لاکھوں نوجوان امیدواروں کے خوابوں کو چکنا چور کر دیتا ہے جو سرکاری امتحانات کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے دور میں اتنے بڑے پیمانے پر پرچے کیوں لیک ہوئے؟ کانگریس کے نیائے پتر نے پیپر لیک سے آزادی کی گارنٹی دی ہے، جس میں ایک ادارے کا قیام اور لیک کو روکنے کے لیے پالیسیاں، پیپر لیک کے معاملات کا فیصلہ کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں اور تمام متاثرین کو مالی معاوضہ دینا شامل ہے۔ کیا بی جے پی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کچھ کر رہی ہے کہ امیدواروں کو دوبارہ کبھی اس طرح کی ناانصافی کا سامنا نہ کرنا پڑے؟

کانگریس کے جنرل سکریٹری نے اپنی پوسٹ میں پی ایم مودی سے چوتھا سوال پٹنہ یونیورسٹی کے بابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ

  • 2017 میں پی ایم مودی نے پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ دینے کے نتیش کمار کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ یہ بہار کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کیونکہ عام پس منظر کے طلباء اس وقت معیاری اعلیٰ تعلیم کی تلاش میں ریاست چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ بہت سے غریب خاندان اس کی استطاعت بھی نہیں رکھتے۔ اس لیے پٹنہ یونیورسٹی کو سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے ہزاروں طلبہ کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ ایسے میں کیا وزیر اعظم مودی بہار کے نوجوانوں کی حالت زار کو نظر انداز کر رہے ہیں؟

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...