بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 11:10 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 13/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

اروند  کیجریوال نے اتوار کو نئی  دہلی سیٹ سے انڈیا الائنس کے اے اے پی امیدوار سومناتھ بھارتی اور جنوبی دہلی سے امیدوار مہابل مشرا کی حمایت میں روڈ شو کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے اچھے اسکول اور اسپتال بنائے جائیں۔ 24 گھنٹے مفت بجلی اور علاج کا انتظام کیا گیا، اسی لیے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔ اگر اب وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی والے آپ کی مفت بجلی اور پانی بند کر دیں گے اور سرکاری اسکولوں اور ہسپتالوں کو تباہ کر دیں گے۔ اگر آپ جھاڑو کا بٹن زور سے دبائیں گے تو ہمیں جیل جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی  دہلی کے سارے کام روک دے گی۔ بی جے پی والے آپ کو مفت بجلی دینا بند کرنا چاہتی ہے، آپ کے اسکولوں کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ یہ لوگ آپ کے ہسپتال اور محلہ کلینک بند کرنا چاہتے ہیں۔ یہ گندی سیاست ہے۔ ہم نے  دہلی میں 500 اسکول بنائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اگر ملک بھر میں 5000 اسکول بھی بناتے تو بہت اچھا ہوتا۔ یہ غلط سیاست ہے۔ یہ آمریت ہے۔ ہم سب کو اس آمریت کے خلاف لڑنا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند  کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی والے 400 سیٹیں مانگتے پھر رہے ہیں۔ جب بی جے پی والوں سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ملک سے ریزرویشن ختم کر دیں گے۔ بڑی مشکل سے پتہ چلا کہ وہ ریزرویشن ختم کرنے والے ہیں۔ پھر جس طرح پوتن نے روس کا آئین تبدیل کیا، اب وہاں انتخابات نہیں ہوتے، صرف پوتن کبھی وزیراعظم اور کبھی صدر رہتے ہیں۔ بی جے پی حکومت ملک کا آئین بھی بدلے گئ اور الیکشن بھی رکوائے گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں ریزرویشن اور جمہوریت کا خاتمہ  نہ ہو تو ہر شخص کو ووٹ ڈالنے کے لیے جانا چاہیے اور صرف جھاڑو کا بٹن دبانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

جھوٹے مقدمات میں قید کئے گئے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ کانفرنس میں ماہرین قانون نےعمر خالد،شرجیل امام، خالد سیفی،گلفشاں فاطمہ جیسے قیدیوں کیلئے آواز بلند کی

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)کے بینر تلے نئی دہلی کےپریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ کانفرنس کی دوران ماہرین قانون و انسانی حقوق کارکنان اور سیاسی لیڈروں نے عمر خالد، شرجیل امام، خالد سیفی اور گلفشاں فاطمہ سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ 5 سال میں 41 ممالک میں 633 ہندوستانی طلبہ کی موت ہوئی ہے: مرکز

جمعہ کو وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ گزشتہ 5 سال میں 41 ممالک میں633 ہندوستانی طلبہ ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالا کے رکن پارلیمان کوڈی کنیل سریش کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کیو زیر کریتی وردھان سنگھ نے کہا کہ کنیڈامیں ، 172 طلبہ ، سب سے زیادہ ہندوستانی طلبہ کی اموات ہوئی ہیں۔

اگر ایوان میں چیئرمین نہیں ہوتے تو مجھے زدوکوب کیا جا سکتا تھا! سنجے سنگھ کا بی جے پی پر سنگین الزام

  سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا کی رکن کی جانب سے پیش کئے گئے پرائیویٹ بل پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ہمیشہ پسماندہ طبقات، دلتوں ...

دہلی کو چار ماہ بعد بھی دلت میئر نہیں ملا، عآپ لیڈر نے بی جے پی اور ایل جی کو ذمہ دار ٹھہرایا

دہلی میونسپل کارپوریشن کو ابھی تک درج فہرست ذات سے میئر نہیں مل سکا ہے۔ اس کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ایک بار پھر مسلسل الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو گیا ہے۔

نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر احتجاجاً باہر آئیں ممتا بنرجی، بولنے سے روکے جانے کا الزام

  ممتا بنرجی راجدھانی دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر باہر آ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بولنے سے روکا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اجلاس کا انڈیا بلاک کے تمام وزرائے اعلیٰ نے پہلے ہی بائیکاٹ کر دیا ...

اتراکھنڈ میں بھاری بارش سے تباہی، یمنوتری دھام میں عارضی پل منہدم، مندر احاطہ کو بھی نقصان

ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ اتراکھنڈ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے یمونوتری دھام اور اس کے آخری اسٹاپ جانکی چٹی پر تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ یمنا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور یمونوتری مندر کے کچھ حصوں ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

این ٹی اے نے ’نیٹ-یوجی‘ کا حتمی ریزلٹ کیا جاری، ٹاپرس کی تعداد 67 سے 61 ہوئی، اور اب گھٹ کر 17 ہو گئی

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تنازعات سے بھرے میڈیکل انٹرنس امتحان ’نیٹ-یوجی‘ کا آخری نتیجہ یعنی حتمی ریزلٹ جمعہ کے روز جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی جس سے پتہ چلا کہ اس امتحان میں ٹاپرس کی تعداد جو پہلے 67 تھی، وہ بعد میں گھٹ کر 61 ہوئی، اور اب حتمی ریزلٹ ...

غزہ پر اسرائیلی حملہ قتل عام ہے، پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بنایا تنقید کا نشانہ

اسرائیل لگاتار غزہ پر حملے کر رہا ہے جس سے وہاں ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ اس معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی مغربی ممالک اسرائیلی ...