ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں 16 مئی تک بارش کی پیش گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 12:38 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 13/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ملک کی مختلف ریاستوں  میں آئندہ4-3دن تک گرج چمک، آندھی کے ساتھ شدیدبارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں  محکمۂ موسمیات نے اتوار کوبتایا کہ شمال مغربی ہندوستان میں اگلے 3سے4 دن تک بڑے پیمانے پر بارش متوقع ہے۔

جموں کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں12 مئی کو گرج چمک اور 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ13 اور 14مئی کواس میں کمی آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح ہریانہ، دہلی، پنجاب اور اتر پردیش میں 12مئی کو جبکہ راجستھان میں 16-12 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش تیز ہواؤں کے ساتھ متوقع ہے۔

محکمہ نے کہا کہ 12اور13مئی کو مہاراشٹر اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے جبکہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اگلے 5 دنوں کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ کے مطابق مغربی بنگال، ادیشہ، مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ 

آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالا اورکرناٹک وغیرہ میں ۱۶؍مئی تک بارش کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...