بھٹکل : ناگیندرا نائک کو تنظیم کی حمایت ملنے کا بھروسہ -  بی جے پی کے ہندوتوا کو کھوکھلا مانتے ہیں منکال وئیدیا 

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2023, 6:41 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل یکم مئی (ایس او نیوز) مشہور کنڑا اخبار پرجا وانی کو دئے گئے انٹرویو میں بھٹکل اسمبلی حلقہ کے دو امیدوار ایڈوکیٹ ناگیندرا نائک جے ڈی ایس اور منکال وئیدیا کانگریس نے بعض سوالات کے جواب میں جو کہا ہے ، اسے پرجاوانی کے شکریہ کے ساتھ یہاں پیش کیا جا رہا ہے ۔ 

    کیا کہتے ہیں جنتا دل ایس کے امیدوار ایڈوکیٹ ناگیندرا نائک :

    سوال ۔ ہائی کورٹ کے وکیل کے طور پر آپ خدمات انجام دے رہے تھے ، پھر آپ سیاست میں کیوں     دلچسپی لے رہے ہو ؟ 
    جواب : پیشے کے اعتبار سے وکالت کرتے ہوئے میں نے تمام قسم  کی محنت اور کوششیں کی ہیں ۔ بعض وجوہات      سے مجھے ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع نہیں ملا ۔ وکالت کے دوران ہی     میرے اندر یہ جذبہ پیدا ہوا تھا کہ میرے اپنے گاوں کے لئے مجھے کچھ کرنا ہے ۔ علاقے کے مسائل سے     آگاہی تھی ۔ بدلے ہوئے ماحول میں جے ڈی ایس سے مقابلہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔ اس وجہ سے عوام کی     خدمت کرنے کے مقصد سے سیاست میں داخل ہوگیا ہوں ۔

    سوال : آخری لمحات میں جے ڈی ایس سے ٹکٹ حاصل کرکے آپ مقابلے پر اترے ہو ۔ ایسے میں ووٹرس         سے رابطہ کرکے انہیں ووٹ دینے پر آمادہ کرنے کا کام کیسے کروگے ؟
    جواب : ہم لوگ انٹرنیٹ کے زمانے میں جی رہے ہیں ۔ ہر ایک ووٹر سے ملاقات کرنا ممکن نہ ہوتے ہوئے      بھی سوشیل میڈیا کے ذریعے ہمارے مقاصد اور خیالات ووٹروں تک پہنچائے جا رہے ہیں ۔ اب تک 60         ہزار افراد نے ہماری ویڈیو دیکھ کر ہمارے مقاصد  کوسمجھتے ہوئے ہمیں فون کے ذریعے اپنی حمایت کا یقین     دلایا ہے ۔ 

    سوال : انتخابی الجھن میں پھنسے امیدوار کہا جا رہا ہے نا ؟
    جواب : یہاں الجھن کا سوال ہی نہیں ہے ۔ دوسرے جو دو امیدوار ہیں ان میں عوام کو دلچسپی نہیں ہے ۔         عوام تیسرے متبادل کی تلاش میں تھے ۔ مجھے اس حلقہ میں آئے ہوئے ابھی تھوڑا سا ہی وقت گزرا ہے ،     لیکن عوام نے جس طرح مجھ پر اعتماد دکھایا ہے اس سے یقینی طور پر خوشی ہوتی ہے ۔ حلقہ کے 30     فیصد عوام کو بقیہ دو امیدواروں میں دلچسپی نہیں ہے ۔ اور یہ تعداد تقریباً 60 ہزار بنتی ہے ۔ میری جیت         کے راستے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی ۔ 

    سوال : کیا تنظیم آپ کی حمایت کر رہی ہے ؟
    جواب : صد فی صد میری حمایت کریں گے ۔ ہماری سوچ مسلمانوں کے لئے قابل قبول ہے ۔ پرچہ نامزدگی         داخل کرتے وقت جس بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی تھی ، وہی اس کا ثبوت ہے ۔ ہم سیکیولرازم    کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں اس لئے مجھے یقین ہے کہ وہ لوگ اس دفعہ ضرور ہماری حمایت کریں         گے ۔

    سوال : اگر آپ ایم ایل اے منتخب ہوتے ہیں تو پھر حلقہ کے عوام کے لئے آپ کیا وعدے کرتے ہیں ؟
    جواب : حلقہ میں پینے کے پانی کی قلت ہے ۔ اس لئے یہاں کی ندیوں پر علاقہ وار چیک ڈیم تعمیر کرکے پانی ذخیرہ کرنے کو ترجیح دی جائے گی ۔ علاقے میں جنگلاتی زمین پر موجود اتی کرم داروں کے مسائل     حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے لئے رہنمائی اور         تربیت دینے والے ادارے قائم کیے جائیں گے ۔ 

    کیا کہتے ہیں کانگریس کے امیدوار منکال وئیدیا :

    سوال : عوام آپ کو ووٹ کس لئے دیں ؟
    جواب : میں عام آدمی کے مشکل وقت میں کام آنے والا انسان ہوں ۔ اس علاقے میں  مجھ سے مدد حاصل     کرنے والا مشکل حالات کا شکار ہر شخص  میری جیت کے لئے دعائیں کر رہا ہے ۔ علاقے کی ترقی کے     ساتھ مشکل میں کام آنے والے شخص کے طور پر عوام ہی میرے گن گا رہے ہیں ۔

    سوال : آپ ایم ایل اے منتخب ہوجاتے ہیں  تو پھر حلقہ کے عوام کے لئے آپ کیا وعدے کرتے ہو؟
    جواب : پینے کے پانی اور تعلیم کے مسئلہ کو پہلی ترجیح دی جائے گی ۔ بے روزگار نوجوانوں کو     روزگار فراہم کرنے والے مراکز قائم کیے جائیں گے ۔ ریاست میں سب سے زیادہ سنگ تراش بھٹکل حلقہ     میں پائے جاتے ہیں ، ان کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کا منصوبہ بنانا ہوگا ۔ میں نے اپنی سابقہ     میعاد میں تعلیم کے لئے   زیادہ فنڈ فراہم کیا تھا ۔ مالی مسائل کی وجہ سے کوئی طالب علم تعلیم سے محروم     نہیں ہونا چاہیے ۔ 

    سوال : ہندوتوا کے دم پر انتخاب لڑنے والی بی جے پی کا مقابلہ کیسے کروگے ؟
    جواب : بی جے پی والوں کا ہندوتوا کھوکھلا ہندوتوا ہے ۔ صرف الیکشن کا موقع آتے ہی انہیں ہندوتوا کی     یاد آتی ہے ۔ ہندو سماج کے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے افراد بہتری کے لئے آگے بڑھ کر مدد کرنا     حقیقی معنوں میں ہندوتوا ہے ۔ کیا یہ کام بی جے پی والوں نے کیا ہے ؟ ہندو سماج کے مٹھوں اور مندروں     کے علاوہ بے سہاروں کی مدد بی جے پی والوں نے نہیں بلکہ میں نے ہی کی ہے ۔  کس کا ہندوتوا اصلی     ہے اور کس کا  ہندوتوا نقلی ہے ، یہ بات حلقہ کے عوام کو پتہ چل گئی ہے ۔ اگر اس دفعہ ہندوتوا کے نام پر     ووٹ مانگنے جائیں گے تو عوام انہیں صحیح سبق سکھائیں گے ۔ 

    سوال : کہتے ہیں کہ آپ کو کانگریس پارٹی امیدوار کے بجائے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے میں     دلچسپی تھی ، کیا یہ بات صحیح ہے ؟
    جواب : نہیں ، یہ جھوٹ ہے ۔ جس پارٹی سے امیدوار بن کر گزشتہ الیکشن میں نے ہارا تھا ، اسی پارٹی     کا امیدوار بن کر جیتنے کا فیصلہ میں نے کیا تھا ۔ پارٹی کو بوتھ لیول پر میں نے  از سرنو مستحکم کیا ہے ۔     اس مرتبہ پارٹی کارکنان میری جیت کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔ 

    سوال : کہتے ہیں کہ بی جے پی میں اندرونی طور پر جو ناراضی چل رہی ہے آپ نے ان عناصر کو اپنی     طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کیا یہ سچ ہے ؟ 
    جواب : نہیں ، میں نے کسی کو بھی اپنی پارٹی کی طرف کھینچنے کی کوشش نہیں کی ہے ۔ موجودہ ایم ایل     اے کی بدسلوکی سے ناراض کئی لوگ اپنے طور پر آگے آئے ہیں اور کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں ۔  

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...