مسقط کے مطرح میں بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کا شاندار گیٹ ٹوگیدر؛ جماعت کی طرف سے پُر تکلف عشائیہ تقریب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th May 2022, 4:56 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مسقط 12/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کی طرف سے  عمان میں مقیم بھٹکلی حضرات  کے لئے عید الفطر کے موقع پر ایک گیٹ ٹوگیدر پروگرام مسقط کے رویل  ہاوس  مطرح کورنیش میں منعقد کیا گیا  جس میں جماعت کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے  ایک   دوسرے کو عید کی مبارکبادیاں  پیش کیں۔ 

بھٹکل کی طرح مسقط سمیت پورے گلف میں 2  مئی کو عید الفطر منائی گئی تھی، اسی مناسبت سے   جماعت کے تمام اراکین کے لئےاُسی شام   مطرح کورنیش پر ایک پر تکلف  عشائیہ  کا انعقاد کیا گیا تھا اور عمان میں مقیم   بھٹکلی حضرات کو    مدعو کیا گیا تھا۔ جماعت کے  صدر جناب    ایم جے نثار نے بتایا کہ  تقریب میں جماعت کے تقریباً تمام اراکین مع فیمیلس سمیت دبئی سے آئے ہوئے    مہمانان بھی  شریک   ہوئے   ۔ تقریب میں  شریک حضرات کو  ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کا اچھا  موقع ملا۔

جماعت کے سرپرست جناب ایس یم سید شکیل نے بتایا کہ   بھٹکل کے حضرات جہاں بھی مقیم ہوتے ہیں، وہاں اپنی ایک جماعت ضرور قائم کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنا پسند کرتے ہیں، مزید کہا کہ یہی بھٹکلی لوگوں کی اہم خصوصیت ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنا پسند کرتے ہیں، ہر کام ایک دوسرے کے ساتھ مشورہ کرکے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے اور مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ متحد ہو کر رہیں۔ قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قران میں  جابجا اجتماعیت اور جماعت کی اہمیت سمجھائی گئی ہے۔ ایک ساتھ رہنے، مل جل کر رہنے، شیر و شکر بنے رہنے پر زور دیا گیاہے اسی طرح  تفرقہ و انتشار سے بچنے اور اس سے  دور رہنے کی  بھی تلقین کی گئی ہے۔

اس موقع پرقائم مقام سکریٹری ابوالاعلیٰ محتشم،   ایس ایم سید شعور، سعدا محمد سلیم   دیگر اراکین انتظامیہ اور کئی  ذمہ داران   وغیرہ موجود  تھے۔سکریٹری ابوالاعلیٰ نے بتایا کہ  رات کے پروگرام سے قبل  عید الفطر کی دوگانہ ادا کرنے کے فوری بعد جماعت کے سرگرم رکن  فوزان محتشم کی رہائش گاہ پر بھی جماعت کے اراکین کے لئے ایک  خوبصورت  گیٹ ٹوگیدر کا  انعقاد  کیا گیا  تھا اور کثیر تعداد میں مسقط میں مقیم بھٹکلی حضرات نے شرکت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...