بھٹکل میں میونسپالٹی دکانوں کی تحویل کے دوران ایک شخص نے کی خودسوزی کی کوشش؛ پتھرائو کے بعد بھٹکل میں کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ؛ پولس کا سخت بندوبست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th September 2017, 10:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:14/ستمبر (ایس اؤنیوز) بھٹکل میں آج حالات کچھ دیر کے لئے اُس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش کے بعدبھٹکل میونسپالٹی کی عمارت میں زبردست  پتھرائو ہوا۔ اور  کھڑکیوں کے گلاسوں میں توڑپھوڑ  کے بعد احتجاجیوں نے میونسپل عمارت کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے اور مین روڈ کو بلاک کردیا۔ احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ پانچ دنوں کی مہلت ختم ہونے کے بعد لوگ خود بخود دکان خالی کرانے  والے تھے، ایسے میں  میونسپالٹی انتظامیہ کو صبح پانچ  بجے پہنچ کر دکانوں کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے آگے آنے کی ضرورت نہیں تھی۔بی جے پی لیڈروں کی قیادت میں دھرنے پر بیٹھے احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ کاروار سے ڈپٹی کمشنر فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور اُن سے روبرو بات کرے، انہوں نے پولس انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ آدھے گھنٹے کے اندر اگر ڈپٹی کمشنر جائے وقوع پر نہیں پہنچتے ہیں تو وہ نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیں گے اور قومی شاہراہ کو بلاک کردیں گے۔ 

یاد رہے کہ پانچ روز قبل ضلعی انتظامیہ نے  میونسپالٹی کی 34 دکانوں کو خالی کرانےکے لئے کرایہ داروں کے مطالبے پر  پانچ دنوں کی مہلت دی تھی، جس کے تحت آج  صبح قریب پانچ بجے میونسپالٹی حکام چیف آفسر شنکرپا کے ساتھ دکانوں کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے پہنچ گئے۔ ابھی انہوں نے ایک دکان پر تالہ لگاکر اپنی تحویل میں لیا ہی تھا کہ  اچانک قریب میں واقع ایک کرایہ دار کے بھائی جس کی شناخت  رام چندرانائک کی حیثیت سے کی گئی ہے، خودسوزی کی کوشش کی اور اپنے بدن پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ رام چندرا نائک کو فوری طور پر منی پال منتقل کیا گیا ہے، اس کے دونوں ہاتھ اور پائوں سمیت جسم کے دیگر حصے شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی میونسپالٹی عمارت کے باہر لوگ جمع ہوگئے اور میونسپالٹی حکام سمیت پولس آفسران کو آڑے ہاتھ لیا۔ کچھ ہی دیر بعد بی جے پی لیڈران بھی موقع پر پہنچ گئے  اور پولس کےاعلیٰ حکام کے ساتھ لفظی جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈران نے میونسپالٹی عمارت کے اندر گھسنے کے لئے  شٹر کو زور زور سے جھٹکنا شروع کردیا، جب پولس نے اُنہیں روکنے کی کوشش کی تو میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو شروع ہوگیا۔  اس دوران  شمس الدین سرکل پر بھی کچھ لوگوں نے ٹائروں کو جلا کر ہائی وے پر رکائوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی، جبکہ میونسپالٹی عمارت کے باہر بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لیڈران نے دھرنا دیا اور آفسران کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔  جس کے ساتھ ہی پورے شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

بھٹکل میونسپالٹی کی عمارت پر قریب چار گھنٹوں تک مسلسل پتھرائو جاری رہا اور حیرت کی بات یہ رہی کہ پولس کے اعلیٰ حکام  خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے۔ اس موقع پر بھٹکل بند کی آواز لگائی گئی ، جس کے ساتھ ہی اولڈ بس اسٹائنڈ اور بھٹکل بس اسٹائنڈ کے اطراف  دکانیں بند ہوگئیں، حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بلاک ایجوکیشن آفسر  کی طرف سے بھٹکل میں اسکولوں اور کالجوں میں بھی وقت سے پہلے ہی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

سال 2016کے اگست میں بھٹکل بلدیہ دکانوں کی اعلانیہ نیلامی کارروائی کولےکر قانونی نفاذ، ہنگامہ خیزی ، پیچیدگی ، کشیدگی ،برہمی سب کچھ جمعرات کو ظاہرہوا۔ بلدیہ کی اعلانیہ بولی میں دکان حاصل کرکے معاہدہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعدآ سارکیری کے مکین وینکٹیش ناگپا نائک کے بھائی رام چندر ناگپا نائک (26) نے جب  خود کشی کی کوشش کی تو اس کے  بھائی ایشور نائک نے بدن پر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ بھی جھلس گئے۔ 

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ بھٹکل میں چند عمارتوں کو بھی منہدم کرنے کے لئے ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے، لیکن افسران اُن عمارتوں کے تعلق سے خاموش ہیں، البتہ غریبوں کی دکانوں کو ہائی کورٹ کے نام پر خالی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔احتجاجی جب پتھرائو کررہے تھے، تو میڈیا والوں کو بھی تصویر اور وڈیو گرافی سے روکا گیا ۔ ڈی وائی ایس پی شیوکمار، سی پی آئی سریش نایک سمیت 4-5سب انسپکٹر س، سینکڑوں پولس اس موقع پر خاموش تماشائی بن کر جہاں کھڑے تھے وہیں رکے رہے ۔ ایک منظر یہ بھی یکھا گیا کہ  خود اعلیٰ پولس افسران دھکے  بازی میں پھنس کر باہر نکلنے کی کوشش کررہے  تھے۔ اپنی روزمرہ ضروریات کے لئے گھروں سے نکلے راہ گیر حیرت زدہ ہوکر پورا منظر دیکھ رہے تھے۔ حیرت کی بات یہ بھی رہی کہ دور کھڑے عوام کو بھی وڈیو گرافی اور فوٹو گرافی سے روکا گیا۔

احتجاجیوں کے مطالبے کو دیکھتے ہوئے کچھ دیر بعد ضلع ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڑ  جائے وقوع پر  پہنچ گئے، مگر اس موقع پر بھی احتجاجیوں کی طرف سے بلدیہ عمارت پر پتھرائو کا سلسلہ جاری تھا۔ 

ضلع ڈپٹی کمشنر کی آمد : بھٹکل میں کشیدگی کے حالات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ ونایک پاٹل سمیت پولس کی زائد فورس بھی بھٹکل پہنچ  گئی اور  احتجاجیوں کی شکایات کو سماعت کیا۔ اس موقع پر بات کرتےہوئے ڈی سی نکول نے کہاکہ دکانوں کی نیلامی کارروائی کو مکمل  ہوکر تیرہ مہینے مکمل ہوچکے ہیں۔ قانونی طورپر اپنا حق جتانے ، اس کی حفاظت کرنے کے لئے میونسپل دکانوں کے   کرایہ داروں کو  کافی وقت دیا جاچکاہے ، مزید کہا کہ  ہمیں ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرنا ہے،اب ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ اس پر اعتراض جتاتے ہوئے احتجاجیوں نے کہاکہ ہائی کورٹ نے بھٹکل کی  کچھ  عمارتوں کو بھی ڈھانے کا حکم دیا ہے ، آپ اس پر عمل کیوں نہیں  کرتے، جواب میں  ڈی سی نے وضاحت کی کہ ہمیں ہائی کورٹ کی طرف  سے ایساکوئی آرڈر نہیں ملاہے ، حکم نامہ اگر ہمارے ہاتھوں میں  ملتا ہے تو ضروری کارروائی کی جائے گی۔ 

ڈی سی نکول نے شہر کی سرکٹ ہاؤس میں سہ پہر دوسری مرتبہ احتجاجیوں کے لیڈران سے بات چیت کی۔جہاں احتجاجیوں نے کسی بھی حالت میں دکانداروں کو خالی نہ کرانے کی درخواست کی تو ڈی سی نے کہاکہ آج تک ہم نے دکانداروں کے مطالبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے انصاف کرتے رہے ہیں، اگر آپ کے پاس اس تعلق سے  کوئی دستاویزات ہیں تو پیش کریں، انہوں نے احتجاجیوں کو پانچ دنوں کا مزید وقت دیتے ہوئے کہا کہ ان پانچ دنوں میں اپنے کاغذات کاروار دفتر میں لاکر پیش کریں۔ 

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ایس ایس نکول  نے کہاکہ فی الحال شہر میں حالات  بالکل پرامنہیں، جمعرات کی صبح ہوئی خود کشی کی کوشش کرنے، پتھراؤ سے میونسپالٹی عمارت کو نقصان پہنچانے اور احتجاج کے متعلق جائزہ لیا جارہا ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ  قانون کو بحال رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے  کہ دکاندار کی خودکشی کی کوشش کے لئے افسران ہی ذمہ دار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...