بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقہ :  1999 کے بعد کوئی بھی امیدوار دوسری مرتبہ انتخاب نہیں جیت سکا 

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2023, 12:03 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل،6 / اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقہ کی کچھ اہم خصوصیات کا جائزہ لیں تو 1957 سے آج تک کسی بھی خاتون امیدوار کو انتخاب جیتنے میں کامیابی نہیں ملی ہے ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ 1999 سے اب تک کوئی بھی امیدوار ایسا نہیں ہے جس نے دوبارہ اس حلقہ سے انتخاب جیتا ہو ۔ 
    
خیال رہے کہ آزادی کے بعد جو دو عام انتخابات ہوئے اس میں بھٹکل کا علاقہ ہوناور اسمبلی حلقہ میں شامل تھا ۔ پھر 1967 میں ہوناور کا نصف حصہ بھٹکل کے ساتھ شامل کرکے اسے بھٹکل - ہوناور حلقہ قرار دیا گیا ۔ بھٹکل اسمبلی حلقہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سے کانگریس پارٹی کو  انتخابات میں سب سے زیادہ مرتبہ جیت حاصل ہوئی ہے ۔
    
1957 کے بعد سے اب تک جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں ان میں جیتنے والوں کی فہرست کچھ اس طرح ہے :
    
    سال جیتنے والا امیدوار پارٹی          

    1957    جوکاکو شمس الدین     انڈین نیشنل کانگریس             
    1962    جوکاکو شمس الدین     انڈین نیشنل کانگریس         
    1964     آر ایس ہیگڈے     آزاد          
    1967    منجوناتھ جالی ستگی    پرجا سوشلسٹ پارٹی(پی ایس پی)             
    1972    ایس ایم یحییٰ        انڈین نیشنل کانگریس                 
    1978    ایس ایم یحییٰ        انڈین نیشنل کانگریس(آئی)         
    1983    آر این نائک         جنتا پارٹی             
    1985    آر این نائک        انڈین نیشنل کانگریس         
    1989    آر این نائک         انڈین نیشنل کانگریس         
    1994    ڈاکٹر یو چترنجن    بی جے پی             
    1996    شیوا نند نائک        بی جےپی 
    1999    جے ڈی نائک     انڈین نیشنل کانگریس
    2004    شیوا نند نائک     بی جے پی 
    2008    جے ڈی نائک      انڈین نیشنل کانگریس
    2013    منکال وئیدیا        آزاد
    2018    سنیل نائک         بی جے پی 

اوپر کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اس حلقہ سے صرف ایڈوکیٹ آر این نائک ہی ایسے امیدوار رہے ہیں جنہوں نے مسلسل تین مرتبہ انتخاب جیت کر ہیٹ ٹرک اپنے نام کی ہے اور آج تک ان کا یہ ریکارڈ برقرار ہے ۔ جبکہ 1999 سے قبل دو مرتبہ الیکشن جیتنے والوں کی فہرست میں جناب جوکاکو شمس الدین ، جناب ایس ایم یحییٰ اور شیوانند نائک کے نام شامل ہیں ۔ جہاں کانگریس ، پرجا سوشلسٹ پارٹی، بی جے پی  کے امیدواروں نے جیت درج کی ہے وہیں پر کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی کے بغیرآزاد امیدوار کے طور پر دو افراد نے الیکشن جیتا ہے ۔ 
    
حالانکہ آج تک اس حلقہ سے کسی خاتون امیدوار نے انتخاب نہیں جیتا ہے مگر 1964 میں پرجا سوشلسٹ پارٹی سے سیتا بائی واسو دیو نائک، 1994 میں کانگریس سے لکشمی منجپّا نائک ، سماج وادی پارٹی سے للیتا ہیگڈے وغیرہ نے الیکشن لڑا ہے مگر انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ 
    
امسال عآپ اور ایس ڈی پی آئی کے امیدوار پہلی مرتبہ اس حلقے سے مقابلے پر اترنے والے ہیں ۔ کانگریس، جنتا دل اور بی جے پی کے امیدواروں میں عوام کی نظر بنی ہوئی ہے مگر سیاسی جانکار کہتے ہیں کہ اس مرتبہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان راست اور کڑا مقابلہ ہونے والا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...