بھٹکل : کیا بی جے پی کی لسٹ سے سنیل نائک ہوگئے آوٹ ؟ کیا کمارا سوامی استعمال کریں گے نیا ترپ کا پتّا! تحریر : ابوالکاشف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th April 2023, 3:52 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

     اگر بنگلورو کے اہم ذرائع سے ملنے والی بات پر یقین کریں تو بھٹکل اسمبلی حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی سنیل نائک کا پتّا یقینی طور پر کٹ گیا ہے اور وہ بی جے پی امیدواروں کی فہرست سے آوٹ ہوچکے ہیں ۔ اس تعلق سے آج شام یا کل تک بی جے پی کا باضابطہ اعلان سامنے آنے کی توقع ہے ۔ 

سیاسی منظر نامہ بدلے گا:        بالفرض ایسا ہوتا ہے تو پھر بھٹکل - ہوناور حلقہ کی صورتحال ایک نیا رخ اختیار کرنے والی ہے اور پورا سیاسی منظر نامہ بدلنے والا ہے ۔ کیونکہ جنتا دل امیدوار اور سنیل نائک کی پوزیشن اب الیکشن اور اس کے نتیجہ میں بڑا اہم رول ادا  کرنے والی ہے ۔ کیونکہ بی جے پی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں سنیل نائک کے لئے دو ہی آپشن رہ جاتے ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترے ۔ یا پھر کسی دوسری پارٹی کا دامن تھامے ۔ کانگریس پارٹی اپنے امیدوار کا اعلان کر چکی ہے ۔ عآپ نے بھی امیدوار کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔ اب باقی رہتی ہے ایک ہی پارٹی جنتا دل سیکیولر ۔ اور یہی اس کے دوسرا ترجیحی آپشن  ہو سکتا ہے۔ 

    پہلا آپشن بھی ممکن ہے :    سنیل  نائک کے لئے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا جو پہلا آپشن ہے اس میں اسے کوئی بڑی دشواری ہو نہیں سکتی ۔ کیونکہ سری رام سینا کا ٹولہ اور کٹر ہندوتوا وادی گووندا کے حامی اگرچہ اس کے خلاف محاذ بنانے میں منصوبہ بند طریقے سے سرگرم ہوگئے تھے  اور ایسا لگتا ہے کہ ایک آدھ دن میں  انہیں مکمل کامیابی مل جائے گی ، لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ ہے کہ سنیل کی فین فالوونگ بھی کچھ کم نہیں ہے ۔ اس کے پیچھے چلنے والے نوجوانوں کی بھی اچھی خاصی تعداد ہے جو اس نے ایم ایل اے کی حیثیت سے تیار کی ہے ۔ اور اسی 'مسل پاور' کے ساتھ اس کا 'منی پاور' بھی بڑا مستحکم ہے ۔ اس کے لئے بطور آزاد امیدوار مقابلہ کرنے میں اسے زیادہ کچھ جھجھک نہیں ہوگی ۔ 

    دوسرا آپشن کتنا کامیاب ہوگا :    مگر لگتا ہے کہ جنتا دل میں شامل ہونا سنیل کا دوسرا اور ترجیحی آپشن ہو سکتا ہے ۔ کیوں کہ ابھی پچھلے  دو ایک مہینے قبل اڈگونجی مندر کے پاس سنیل نائک کی طرف سے تعمیر کردہ مندر 'مہادوار' کے  افتتاح کے موقع پر جنتا دل ایس کے ضلع صدر اور بزرگ و با اثر لیڈر نے صاف طور پر سنیل نائک کو یقین دلایا تھا کہ اگر اسے بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملتا تو فکر کی کوئی بات نہیں ہے ، جے ڈی ایس کے دروازے اس کے لئے کھلے ہیں اور وہ  اس کو ٹکٹ دینے کے لئے  تیار ہیں ۔ کیونکہ وہ سنیل کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سنیل اسی طرح سماج کی خدمت کرتا رہے ۔ سنیل کو جس طرح جنتا دل میں کھلی بانہوں سے استقبال کرنے کی یقین دہانی کی گئی تھی اسی وقت سے سیاسی تجزیہ نگار اٹکلیں لگانے لگے تھے کہ عنایت اللہ شاہبندری کی امیدواری کے لئے جنتا دل ایس کا جو غیر مسلم حلقہ اپنے من سے تیار نہیں ہے وہ یقیناً کسی اور شخص کے لئے تیاریاں کر رہا ہے ۔ جس میں سنیل نائک کا نام بھی شامل ہے ۔ 

    ایڈوکیٹ ناگیندرا کے لئے کانٹا :     پھر اچانک ایڈوکیٹ ناگیندرا نائک کا نام جے ڈی ایس امیدوار کے طور پر سامنے آیا اور لگنے لگا کہ تنظیم کی طرف سے عنایت اللہ کے حق میں سگنل نہ ملنے کی وجہ سے اب جنتا دل کے لئے صرف اور صرف ناگیندرا نائک ہی کا نام رہ گیا ہے جس پر کمارا سوامی کی مہر لگنا اور باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے ۔ ادھر ناگیندرا نائک بھی کچھ اندرونی پیغامات کی بنیاد پر یقین کر بیٹھے ہیں کہ جے ڈی ایس کے آفیشیل امیدوار کے طور پر ان کا نام فائنل ہوگیا ۔ انہوں نے تو اپنی ابتدائی تیاریاں بھی شروع کر رکھی ہیں ۔ 

    لیکن ناگیندرا کے دل کو بھی پوری طرح اطمینان تب تک نہیں ہوسکتا جب تک جے ڈی ایس کی طرف سے ان کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا ۔ لیکن اب یہ  خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ کہیں ناگیندرا کے راستے میں سنیل نائک کانٹا بن کر سامنے نہ آ جائے ۔ 

    کیا یہ ہو سکتا ہے نیا ترپ کا پتّا :   اب جبکہ سنیل نائک کا نام بی جے پی کی فہرست سے آوٹ ہونا یقینی ہوگیا ہے تو سیاسی جانکار ایک نیا نکتہ یہ سامنے لا رہے ہیں کہ  سنیل نائک  کو جے ڈی ایس میں شامل کرنے اور ناگیندرا نائک کے بجائے سنیل نائک کو ٹکٹ دینے کے امکانات بہت زیادہ قوی ہوگئے ہیں ۔ بعض معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جنتا دل ایس کی طرف سے کمارا سوامی بھٹکل حلقہ کی امیدواری کے لئے  قطعی طور پر کسی کے نام کا اعلان کرنے میں اسی لئے تاخیر کر رہے تھے اور وہ بی جے پی کی طرف سے سنیل نائک کے تعلق سے فیصلہ کا انتظار کر رہے تھے ۔ چونکہ اندرونی طور پر جے ڈی ایس کے مقامی ذمہ دران سنیل نائک کو اپنے ساتھ لینے اور اس کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لئے تیار ہونے کا سگنل کمارا سوامی کو پہلے ہی دے چکے ہیں تو پھر ممکن ہے کہ کمارا سوامی اپنا گیم پلان تبدیل کرکے نیا ترپ کا پتّا سنیل نائک کی شکل میں استعمال کر جائیں ۔ کیونکہ جانکار کہتے ہیں کہ نامدھاری طبقہ کے ایڈوکیٹ ناگیندرا کے مقابلے میں اسی طبقہ کا سنیل نائک ایک سیٹنگ ایم ایل اے کی شکل میں بہر حال ایک زیادہ مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتا ہے ۔ 

    اب نئے گیم پلان کو دیکھنے اور سمجھنے کے لئے زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بس چند گھنٹوں یا ایک آدھ دن میں مطلع صاف ہوجائے گا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...