بھٹکل کمیونٹی جدہ کے زیراہتمام جدہ میں کیرم ٹورنامنٹ؛ 17 ٹیموں نے لیا حصہ
جدہ یکم نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل کمیونٹی جدہ کے زیراہتمام جماعت سرگرم رکن جناب ریحان کوبٹے کی رہائش گاہ پر جماعت کے اراکین کے مابین کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 ٹیموں نے حصہ لیا۔
رات 9:30 بجے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ صبح قریب چار بجے اختتام کو پہنچا ، اس دوران کیرم کے دلچسپ مقابلوں سے شائقین کو محظوظ ہونے کا موقع ملا۔
ٹورنامنٹ میں سفیان خطیب اور نور الامین دامدا نے چمپن شپ کا خطاب جیتا، دوسرے نمبر پر توصیف ایس ایم اور وسیم سدی باپا کی جوڑی رہی۔ دونوں ٹیموں کو جماعت کی جانب سے نقدرقم سمیت ٹرافی سے نوازا گیا۔
میچس کے موقع پر جماعت کے صدر جناب عبدالسلام دامدا ابو ، جنرل سکریٹری مُعیز جوکاکو سمیت دیگر اراکین اور ذمہ داران موجود تھے۔ بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے رات کی ضیافت کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔