بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے منعقدہ پکنک گیٹ ٹوگیدر میں جماعت کے ممبران کے لئے فلیٹ اسکیم کا اعلان
جدہ 5 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے منعقدہ پکنک گیٹ ٹوگیدر میں جماعت کے ممبران کے لئے فلیٹ اسکیم کا اعلان کیا گیا جس کے ساتھ ہی کافی مدت سے جدہ میں برسر روزگار بھٹکلی حضرات جو سالہا سال سخت محنت اور مشقت کرنے کےباوجود خود کا مکان تعمیر کرنے میں کامیاب نہیں ہوپارہے تھے،اسکیم کے اعلان سے خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
کورونا وباء کی وجہ سے جدہ میں جماعت کی جانب سے ممبران اورفمیلیس کے لئے دو سال سے پکنک کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا، لمبے عرصہ بعد جناب ریحان کوبٹے کی کنوینرشپ میں پکنک گیٹ ٹوگیدر کے انعقاد پر بہت سارے ممبران جس میں فیمیلیس بھی شامل ہیں، شریک ہوئے۔ اس بارحمدانیہ استرہ میں پکنک کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں کرکٹ سمیت بچوں اور خواتین کے لئے بھی مختلف کھیلوں اور تفریحی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ایک مختصرتقریب بھی رکھی گئی جس میں طحہٰ شاہ بندری اور اُسامہ مُنیری نے بہترین نغمے سناتے ہوئے شرکاء کو محظوظ فرمایا۔
ہاؤسنگ اسکیم کمیٹی کے کنوینرجناب ارشد ایکیری نے اس موقع پر ہاؤسنگ اسکیم کی تفصیلات سے ممبران کو آگاہ کیا اور ممبران کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں پر اطمینان بخش جوابات سے مطمئن کرایا۔
جنرل سیکرٹری عبدالمعیز جوکاکو نےشکریہ ادا کیا ۔
آن لائن کوئیز پروگرام: مورخہ 27 جنوری کو زوم پر آن لائن کوئیز مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں مختلف موضوعات پر 25 سوالات پوچھے گئے تھے۔ 134 ممبران نے کوئیز میں حصہ لیا جس میں حفظ الرحمن مُنیری نے اول، زینب بنت قمر سعدا نے دوم اور میمونہ بنت امین عجائب نے تیسرا انعام حاصل کیا۔
کوئیز کوبھٹکل کمیونٹی جدہ کی کیریئر گائیڈنس کمیٹی نے آرگنائز کیا تھا جس کے کنوینرشعیب کوٹیشور جبکہ معاون کنوینرنوید ایکیری اورنورالامین دمدا ہیں۔
آن لائن کوئیز پروگرام میں لکی ڈرا کے ذریعے بھی ممبران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔