بھٹکل میں بقر عید کے پیش نظر پیس میٹنگ کا انعقاد؛ کورونا کی تیسری لہر کے خدشہ کو نظر میں رکھتے ہوئے تہوار منانے اسسٹنٹ کمشنر کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 2:41 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت  ملک بھر میں 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، جس  کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں امن و امان کے ساتھ عید منانے اور تمام  مذاہب کے لوگوں کے ساتھ  امن اور بھائی چارگی کو  بحال رکھتے ہوئے  تہوار منانے کی غرض سے  ہر بار کی طرح اس بار بھی  عید سے دو روز قبل یعنی پیر کو  اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں اے سی ممتا دیوی کی صدارت میں  پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا  جس میں مسلم ذمہ داران کے ساتھ ساتھ  غیر مسلم ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ کی تیسری لہر کے خدشہ کو  دیکھتے ہوئے  ہر ممکن احتیاط برتیں اور  کورونا کی جو ہدایات سرکار کی طرف سے جاری کی گئی ہیں، اُس پر سختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے عید کا تہوار منائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے نام پر بچوں کو گھر وں سے باہر لے جانے میں احتیاط برتیں۔ بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپّا نے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ  تہوار کے موقع پر چھوٹی چھوٹی باتوں کو طول دینے سے گریز کریں، کسی بھی طرح کے  معاملات  پیش آنے کی صورت میں ذمہ داران خود مداخلت  کرتے ہوئے اُس  کو آپسی بات چیت کے ذریعے    حل کرنے کی کوشش کریں، انہوں نے ذمہ داران سے اپیل کی کہ کوئی بھی واقعہ پیش آنے کی صورت میں  فور ی پولس کو خبرکریں اور ماحول کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ سرکل پولس انسپکٹر دیواکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   سوشیل میڈیا میں اگر کوئی امن کو خراب کرنے والے پیغامات یا فوٹوز  پوسٹ کرتاہے تو اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

مسلم کمیونٹی  کی نمائندگی  کرتے ہوئے  عنایت اللہ شاہ بندری نے میونسپل حکام پر صاف صفائی کی طرف توجہ دینے اور محکمہ ہیسکام پر الیکٹری سٹی کی بحالی کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی  طرف سے قربانی کے جانوروں کی ہڈیاں اور فضلا وغیرہ کو ٹھکانے لگانے کے لئے  سواریوں کا انتظام کیا گیا ہے، تنظیم کے والنٹیرس  ہر سال کی طرح امسال بھی اپنی خدمات پیش کریں گے، انہوں نے  حکام سے درخواست کی کہ انتظامیہ اگر تنظیم کے ساتھ تعاون کریں تو   آپسی تال میل سے     ہر طرح   کے حالات  بہتر انداز میں   نپٹائے جاسکتے ہیں، انہوں نے  سرکاری اہلکاروں سے  تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی۔

تحصیلدار ایس روی چندرا، بھٹکل میونسپل چیف آفسر رادھیکا، پی ایس آئی سُوما، بھرت، ہنومنتا کُڈگونٹی، وشو ہندو پریشد کے شنکر شٹی،  مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی،  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمٰن رکن الدین ندوی،  چن پٹن شری ہنومنت دیوستھان کمیٹی کے صدر شری دھر موگیر،   تعلقہ پنچایت کے سابق صدر پرمیشور دیواڑیگا، شانتا رام، شری پد  کنچوگار، محی الدین الطاف کھروری،  ایڈوکیٹ عمران لنکا، سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔. 

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔