ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th May 2024, 2:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/مئی (ایس او نیوز)  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

بھٹکل بلاک ایجوکیشن آٓفس سے دی گئی اطلاع کے مطابق علی پبلک گرلس اسکول سے جملہ 64 طالبات میٹرک امتحان میں شریک ہوئیں تھیں اور تمام 64 طالبات کامیاب رہیں، اس طرح گرلس اسکول کی کامیابی کی شرح  سو فیصد درج کی گئی ہے۔ دفتر سے دی گئی اطلاع کے مطابق  علی پبلک بوائز اسکول سے جملہ 78 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے، دو ناکام رہے، اس طرح بوائز کی کامیابی کی شرح 97.43  فیصد درج کی گئی ہے۔

اسکول کی جانب سے جاری  پریس ریلیز کے مطابق  اسکول   کی طالبہ   سارہ منھل بنت اسمعیل اکرمی نے 96.56  فیصد کے ساتھ اسکول میں ٹاپ کیا ہے۔ جبکہ  علی پبلک اسکول (گرلز اینڈ بوائز) کے جملہ  143 طلبہ و طالبات میں سولہ  اسٹوڈینٹس نے  سائنس، کنڑ ا ور اردو میں  صد  فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔  25 طلبہ90 سے زائد نمبرات کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ 96  فرسٹ کلاس سے کامیاب  ہوئے ہیں۔

 اسکول کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول کے ذمہ داران بانی اسکول مولانا محمد الیاس   جاکٹی ندوی، صدر مولانا مقبول احمد  کوبٹے ندوی و نائب صدر جناب عبدالحمید  دامودی وغیرھم نے کامیاب  طلبہ وطالبات سمیت اسکول کے تمام اساتذہ و  ٹیچنگ اسٹاف  کو  مبارکباد پیش کی  ہے ۔

پریس ریلیز  میں اسکول کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ امسال سے ان شاء اللہ علی پبلک پی یو (P.U) کالج کا بھی آغاز ہو رہا ہے جس میں طالبات کا الگ کیمپس ہوگا اور طلبہ و طالبات دونوں کے لیے کالج کی تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن مجید و قرآنی عربک کلاسس بھی ہوں گے، اسی طرح دسویں میں 90% فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والوں کو تعلیمی فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ سر دست سائنس اور کامرس پی یو کلاسس ہوں گے جس میں ان شاء اللہ الگ الگ سیکشن میں کم سے کم طلبہ وطالبات رکھ کر ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جس کے لیے ماہر لکچررس مرد و خواتین کا کالج کے لیے انتخاب عمل میں آچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ کے تدڑی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا معاملہ : محکمہ ٹورازم کی کارروائی - 21 ٹورسٹ بوٹس کا لائسنس منسوخ

تعلقہ کے تدڑی موڈنگی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس پر محکمہ سیاحت کی طرف سے کارروائی کی گئی اور غیر قانونی طور پر یا لائسنس کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود چلائی جا رہی ٹورسٹ بوٹس کے اجازت نامے عبوری طور پر منسوخ کر دئے گئے۔ 

مرڈیشور بستی مکّی میں جنگلاتی زمین پر قبضہ - وزیر منکال وئیدیا پر اٹھ رہی ہیں انگلیاں - محکمہ جنگلات نے لگائی روک

مرڈیشور بستی مکّی میں موجود اتر کنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی صدارت میں چل رہے بینا وئیدیا اسکول سے متصل جنگلاتی زمین پر ناجائز قبضے کی کوشش کے بعد محکمہ جنگلات نے مداخلت کرتے ہوئے وہاں چل رہی کھدائی اور صفائی کے کام پر روک لگا دی ہے ، مگر اس ناجائز قبضے کے معاملے میں ...

ادیب و شاعر نفرت کی آگ کو گلزار بنانے کا کام کریں: بھٹکل میں منعقدہ شعری نشست میں سالک ندوی ‌کا‌اظہار خیال

وطن عزیز ان دنوں انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے۔ایک طرف تہذیبی جارحیت نے ان ہنگاموں کو نہایت سنگین بنا دیا ہے تو دوسری طرف فرقہ پرستی، تنگ نظری،لسانی عصبیتیں، اور طبقاتی کشمکش عروج پر ہے اور بے چہرگی کی بھیڑ میں انسانوں کا وجود ہی گم ہو گیا ہے۔

بھٹکل کی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ بن گئی ہے مہاجر مزدوروں، آوارہ جانوروں اور بھکاریوں کا ٹھکانہ؛ کیا یہ ترقی کے نام پر غبن نہیں  ؟

ایسا لگ رہا ہے کہ بھٹکل میں ترقیاتی کاموں کا مطلب  ہی  حکومت کے پیسوں کا غبن کرنا  رہ گیاہے ، ایسا لگتا ہے کہ  یہاں بعض لوگ ایسے ہیں جو حکومت کی مختلف اسکیموں  کے لئے  منطور شدہ رقم  کو چور راستے سے    اپنے نام کروارہے  ہیں جس میں  بھٹکل سنتے مارکٹ کے قریب  تعمیر شدہ  ہائی ٹیک ...

سرسی : کار خریدی کے نام پر بینکوں کو دھوکہ دینے کے الزام تین افراد پر کیس درج 

کار خریدی کے نام پر بینک کو دھوکہ دینے اور نقلی دستاویزات کے ذریعے لاکھوں روپے قرضہ حاصل کرنے کے الزام میں رویش ہیگڑے، وینکٹرمنا گجانن ہیگڑے اور منی کنٹا چندرا شیکھر نائک کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔