بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th May 2024, 11:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/ مئی (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ذرائع نے بتایا کہ  منجوناتھ نائک عرف مہیش  صبح قریب    آٹھ بجے   اپنی   منی لاری  لے کر کام پر چلا گیا، جبکہ اس کی بیوی  بیبی نائک   قریب 8:50 کو  کام کے لئے گھر سے نکلی تھی۔ وہ  قریب ڈیڑھ کلو میٹر دور  ایک پیپر فیکٹری میں ملازمت کرتی ہے  ۔ 

منجوناتھ نائک جب 11:10 کو گھر پہنچا تو اُس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب گھرکا دروازہ  کُھلا ہوا تھا، اندر جاکر دیکھا تو الماری کھلی ہوئی تھی اور پورا سامان بکھرا پڑا تھا۔ جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ  سونے کے زیورات کے ساتھ نقد رقم بھی غائب ہے۔ سونے کے زیورات کی مالیت قریب 18 لاکھ بتائی گئی ہے۔

تعجب کی بات یہ ہے کہ سامنے والا   اور پچھواڑے  والا دروازہ دونوں صحیح سلامت ہے،  سمجھا جارہا ہے کہ یا تو چور پہلے سے ہی گھر کے اندر چھپ کر بیٹھا تھا،جیسے ہی میاں بیوی گھر سے باہرنکلے،  چور نے اپنی کاروائی انجام دی، یا پھر  بیبی نائک  ڈیوٹی پر جانے سے قبل دروازے کو تالہ لگانا بھول گئی ہوگی۔ اس تعلق سے   پولس جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ چور گھر کے اندر کیسے داخل ہوئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  مضافاتی پولس ٹیم  انسپکٹر چندن گوپال  کے ساتھ  جائے وقوع پر پہنچی ضروری جائزہ لینے اور چھان بین کے بعد  کاروار سے ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس کے ماہرین  کو بلایا گیا۔ جمعہ شام کو ہی ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس کے ماہرین کے ذریعے چھان بین کی کاروائی انجام دی گئی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔