بھٹکل کی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ بن گئی ہے مہاجر مزدوروں، آوارہ جانوروں اور بھکاریوں کا ٹھکانہ؛ کیا یہ ترقی کے نام پر غبن نہیں  ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2024, 3:36 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل ، 21 / مئی (ایس او نیوز)ایسا لگ رہا ہے کہ بھٹکل میں ترقیاتی کاموں کا مطلب  ہی  حکومت کے پیسوں کا غبن کرنا  رہ گیاہے ، ایسا لگتا ہے کہ  یہاں بعض لوگ ایسے ہیں جو حکومت کی مختلف اسکیموں  کے لئے  منطور شدہ رقم  کو چور راستے سے    اپنے نام کروارہے  ہیں جس میں  بھٹکل سنتے مارکٹ کے قریب  تعمیر شدہ  ہائی ٹیک فش مارکٹ بھی شامل  ہے۔  حکومت کی طرف سے فراہم کیے گئے کروڑوں  روپیوں کے فنڈ سے تعمیر شدہ ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ آج مہاجروں، مزدوروں ، بے گھر بھکاریوں اور آوارہ جانوروں کی رہائش گاہ میں تبدیل ہوگئی ہے اور  اپنے افتتاح کے چھ سال بعد بھی مچھلی فروشوں کا منھ دیکھنے کے لئے ترس رہی ہے ۔

جب نویدیت آلوا کو کراولی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا صدر بنایا گیا تھا  تو اُس وقت آر وی دیش پانڈے ضلع انچارج وزیر تھے اور  منکال وئیدیا بھٹکل کے رکن اسمبلی تھے، تو اُسی کراولی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے تحت منگلورو سے کاروار تک ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ منظور ہوا تھا ۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر بھٹکل میں بھی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ تعمیر ہوئی اور 6 سال قبل اس کا شاندار افتتاح بھی ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا ۔

 اس مارکیٹ کی بدنصیبی یہ ہے کہ افتتاح کے دن سے آج تک ایک دن کے لئے بھی یہاں مچھلی فروشوں نے قدم نہیں رکھا ۔ اس کے افتتاح کی تاریخ اور منصوبے کے خرچ وغیرہ کی تفصیلات والا جو کتبہ یہاں پر نصب کیا گیا ہے، پتہ نہیں کیوں اب اس پر کاغذ چپکا کر اسے چھپایا گیا ہے ۔


مارکیٹ کے اندر دیکھیں  تو سڑک اور نالوں کے کام کے لئے بیرونی شہروں سے آنے والے مہاجر مزدوروں نے اسے اپنے کپڑے سکھانے اور قیام کرنے کا ٹھکانہ بنا لیا ہے ۔ بے گھر بھکاریوں کے لئے دھوپ اور بارش سے بچنے کا سہارا بننے کے علاوہ یہ مارکیٹ آوارہ مویشی اور کتوں کے لئے آرام سے وقت گزارنے کا مرکز بن گئی ہے ۔ 
    
اس ہائی ٹیک مارکیٹ کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ مچھلی فروش کسی قیمت پر یہاں آنا نہیں چاہتے ۔ قدیم بس اسٹینڈ سے متصل پرانی مچھلی مارکیٹ میں بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے باوجود مچھلی فروش وہاں سے ہٹنا نہیں چاہتے ۔ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ  اسی پرانی مارکیٹ میں جدید سہولتیں فراہم کرتے ہوئے انہیں اسی جگہ مچھلی فروشی کرنے کا موقع  فراہم کیا جائے  ۔ آس پاس میں موجود دیگر دکاندار بھی اپنے تجارتی فائدے کو سامنے رکھ کر ان مچھلی فروشوں کا ساتھ دے رہے ہیں ۔
    
دوسری طرف جالی روڈ کراس، رنگین کٹا، نیشنل ہائی وے سے متصل جگہیں بھی مچھلی فروشی کے اڈے بنے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ چوتھنی میں بھی سڑک کنارے مچھلی فروشی ہوتی ہے ۔ ان میں سے کسی کو بھی نئی مچھلی مارکیٹ میں آنے اور وہاں پر مچھلیاں فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ہائی ٹیک مارکیٹ بے گھروں کے لئے رہائش کا ٹھکانہ بن کر رہ گئی ہے ۔
    
اس مسئلے کو حل کرنے میں ٹی ایم سی چیف آفیسر سے لے کر ضلع کی ڈپٹی کمشنر بھی بے بس نظر آرہی  ہیں، یہاں تک کہ  ضلع انچارج وزیر  بھی اِس ہائی ٹیک فش مارکٹ کو بُھلا چکے ہیں، آخر ایسا کیوں ہے ؟ کیوں کروڑوں  روپئے کی لاگت سے تعمیر  اس مارکٹ کو مزدوروں  اوربھکاریوں کا  ٹھکانہ بننے دیا گیا،  اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

کیا یہ مسلمانوں کی سماجی و معاشی بائیکاٹ کی ایک سازش ہے؟ ۔۔۔۔۔۔از: سہیل انجم

کیا کانوڑ یاترا کے بہانے مسلمانوں کے سماجی و معاشی بائیکاٹ کی تیاری چل رہی ہے اور کیا وہ وقت دور نہیں جب تمام قسم کی دکانوں اور مکانوں پر مذہبی شناخت ظاہر کرنا ضروری ہو جائے گا؟ یہ سوال یوں ہی نہیں پیدا ہو رہا ہے بلکہ اس کی ٹھوس وجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کانوڑ یاترا کے روٹ پر ...

پیپر لیک سے ابھرے سوال، جوابدہی کس کی ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

پیپر لیک معاملہ میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں ۔ اس کے تار یوپی، بہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور دہلی سے جڑنے کی خبر ہے ۔ عجیب بات ہے کہ نیٹ پیپر لیک میں جن ریاستوں کے نام سامنے آئے دہلی کو چھوڑ کر ان سب میں ڈبل انجن کی سرکار ہے ۔ جس ایجنسی کے پاس امتحانات کرانے کی ذمہ ...

نیشنل ہائی وے کنارے کچروں کے ڈھیر نے بھٹکل کی خوبصورتی کوکیا داغدار؛ لوگ ناک پر انگلی دبائے گزرنے پر مجبور

بھٹکل تعلقہ کے ہیبلے پنچایت حدود کے حنیف آباد کراس کے قریب شہر کی خوبصورت فورلین قومی شاہراہ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیر جمع ہے کہ بائک اور آٹو پر گذرنے والے لوگوں کا ہاتھ اس علاقے میں پہنچتے ہی خودبخود ناک پر پہنچ جاتا ہے اور بڑی سواریوں والے اس بدبودار علاقے سے جلد از جلد ...

کیا وزیر اعظم سے ہم تیسری میعاد میں خیر کی اُمید رکھ سکتے ہیں؟ ........... از : ناظم الدین فاروقی

18ویں لوک سبھا الیکشن 24 کے نتائج پر ملک کی ڈیڑھ بلین آبادی اور ساری دنیا کی ازبان و چشم لگی تھیں ۔4 جون کے نتائج حکمران اتحاد اور اپوزیشن INDIA کے لئے امید افزاں رہے ۔ کانگریس اور اس کے اتحادی جماعتوں نے اس انتخابات میں یہ ثابت کر دیا کہ اس ملک میں بادشاہ گر جمہورہیں عوام کی فکر و ...

کاروار: بی جے پی کے کاگیری نے لہرایا شاندار جیت کا پرچم - کانگریس کی گارنٹیوں کے باوجود ووٹرس نے چھوڑا ہاتھ کا ساتھ  

اتر کنڑا سیٹ پر لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی امیدورا وشویشورا ہیگڑے کاگیری کی شاندار جیت یہ بتاتی ہے کہ ان کی پارٹی کے سیٹنگ ایم پی اننت کمار اور سیٹنگ رکن اسمبلی شیو رام ہیبار کی بے رخی دکھانے اور انتخابی تشہیر میں کسی قسم کی دلچسپی نہ لینے کے باوجود یہاں ووٹروں کے ایک بڑے حصے ...