کمٹہ کے تدڑی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا معاملہ : محکمہ ٹورازم کی کارروائی - 21 ٹورسٹ بوٹس کا لائسنس منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2024, 11:46 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ ، 21 / مئی (ایس او نیوز) تعلقہ کے تدڑی موڈنگی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس پر محکمہ سیاحت کی طرف سے کارروائی کی گئی اور غیر قانونی طور پر یا لائسنس کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود چلائی جا رہی ٹورسٹ بوٹس کے اجازت نامے عبوری طور پر منسوخ کر دئے گئے۔ 
    
یاد رہے کہ کشتی کی گنجائش کو نظر انداز کرتے ہوئے حد سے زیادہ سیاحوں کو کشتی میں بٹھانے کی  وجہ سے موڈنگی میں غرقابی کا حادثہ 19 مئی کو پیش آیا تھا ۔ چونکہ کشتی میں سوار تمام سیاح لائف جیکیٹس پہنے ہوئے تھے اس لئے وہ جانی نقصان سے محفوظ رہے ۔ 
    
محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جینت نے کل جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ جو کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی اس کے مالک نے ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بوٹنگ یا دوسری سرگرمیوں کے لئے کوئی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا ۔ اسی طرح موڈنگی میں کئی لوگوں کی طرف سے لائسنس حاصل کیے بغیر ہی بوٹنگ کی سرگرمیاں چلائے جانے کی بات بھی سامنے آئی ۔ ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ۔
    
جائزے کے دوران یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ گوکرن اور کمٹہ علاقے میں بوٹنگ یا کشتی رانی کی سرگرمیاں چلانے والے افراد نے لائسنس حاصل کرنے کے لئے جو دستاویزات پیش کیے تھے ان میں سے بعض دستاویزات کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے ۔ ایسے تمام اجازت نامے منسوخ کر دئے گئے ۔ پورے اتر کنڑا ضلع میں غیر قانونی طور پر بوٹنگ کی سرگرمیاں چلانے والی تمام کشتیوں پر روک لگا دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں کوسٹ گارڈ اور محکمہ پولیس کو معلومات فراہم کر دی گئی ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔