سرسی : کار خریدی کے نام پر بینکوں کو دھوکہ دینے کے الزام تین افراد پر کیس درج 

Source: S.O. News Service | Published on 20th May 2024, 5:52 PM | ساحلی خبریں |

سرسی،  20 مئی (ایس او نیوز) کار خریدی کے نام پر بینک کو دھوکہ دینے اور نقلی دستاویزات کے ذریعے لاکھوں روپے قرضہ حاصل کرنے کے الزام میں رویش ہیگڑے، وینکٹرمنا گجانن ہیگڑے اور منی کنٹا چندرا شیکھر نائک کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔
    
کے ڈی سی سی بینک کی منیجر انیتا پانڈو رنگ نیرلکٹی کی جانب سے سی پی بازار پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق رویش ہیگڑے نے ہیونڈائی کمپنی کی کار خریدنے کے لئے قرضہ طلب کرتے ہوئے کے ڈی سی سی بینک کو درخواست دی تھی ۔ پھر ضروری دستاویزات کے ساتھ وینکٹرمنا ہیگڑے اور منی کنٹا نائک دو افراد کو بطور ضامن پیش کیا تھا ۔ اس بنیاد پر بینک نے کار خریدی کے لئے 24,19,449 روپے قرضہ منظور کیا تھا ۔ 

اس کے بعد رویش نے کار خریدنے، انشورنس بھرنے اور رجسٹریشن جیسے تمام دستاویزات بینک میں جمع کروائے ۔ ایک سفید رنگ کی ہونڈائی کریٹا کار بھی بینک سامنے کھڑی کرکے اس کی چابی بھی بینک کے حوالے کی ۔ اس کے علاوہ قرضے کی قسطیں بھی ادا کرتا رہا ۔    
    
دھوکہ دہی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کسی دوسرے معاملے میں تفتیش کے دوران بینک کو پتہ چلا کہ رویش کے ذریعے پیش کیے گئے تمام دستاویزات نقلی ہیں ۔ کار کی چابی بھی نقلی ہے اور حقیقت میں رویش نے کار خریدی ہی نہیں ہے ۔ 
    
اب بینک منیجر کی شکایت پر پولیس نے رویش سمیت دیگر ملزمین پر چار سو بیسی کا کیس درج کیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ساحلی کرناٹکا میں طوفان فینگل کی آمد: دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھاری بارش کی وارننگ؛ دونوں اضلاع میں منگل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

چینائی سے ہوتے ہوئے بینگلور اور کیرالہ تک پہنچنے والے طوفان فینگل کے ساحلی کرناٹکا کی طرف رخ کرنے کے باعث دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں منگل 3 دسمبر کو اورینج الرٹ کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر، مُلّائی مہیلن، ...

بھٹکل کے قریب کمٹہ اور سرسی کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی افواہیں اور ڈپٹی کمشنر کی وضاحت

ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ اور سرسی کے درمیان پہاڑی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی خبروں کو ضلع اُترکنڑا کی ڈپٹی کمشنر محترمہ کے۔ لکشمی پریا نے بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔