پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2024, 11:12 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 19/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ریونا سے متعلق کئی وائرل ویڈیوز سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ زور پکڑ گیا۔

 رپورٹ کے مطابق جنتا دل (سیکولر) کے معطل لیڈر پرجول ریونا  کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ جہاں کرناٹک کی ایس آئی ٹی نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور پراجول ریوننا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات سے ایک دن پہلے 26 اپریل کو ہاسن میں سینکڑوں پین ڈرائیوز کے ذریعے ویڈیوز شیئر کیے گئے۔ ان پین ڈرائیوز میں 2900 سے زیادہ ویڈیوز رکھنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان ویڈیوز کو مبینہ طور پر پرجول ریونا   نے ریکارڈ کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا۔ کرناٹک حکومت نے اس وقت اس معاملے کا نوٹس لیا جب ریاستی خواتین کمیشن کی سربراہ ناگلکشمی چودھری نے وزیر اعلیٰ سدارامیہ اور ڈی جی پی کو خط لکھا۔

دوسری جانب خواتین کمیشن کی سربراہ ناگلکشمی چودھری نے کہا تھا کہ ’’حاسن میں پین ڈرائیوز میں خواتین کی فحش ویڈیوز تقسیم کی جا رہی ہیں۔ یہ باتیں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں۔ خواتین کمیشن کو اس معاملے میں ایک پین ڈرائیو اور شکایت بھی موصول ہوئی ہے۔ اس پر خواتین کمیشن نے سی ایم اور پولیس کو لکھے خط میں ویڈیو ریکارڈ کرنے اور تقسیم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد کرناٹک حکومت نے 27 اپریل کو ایس آئی ٹی تشکیل دی اور تحقیقات کا حکم دیا۔

قابل ذکر ہے کہ 33 سالہ پر پرجول ریونا  گوڑا خاندان کی تیسری نسل کے رکن ہیں۔ وہ کرناٹک کے سابق پی ڈبلیو ڈی وزیر ایچ ڈی ریونا کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماسوامی کے بھتیجے ہیں۔ ایچ ڈی ریونا سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے بیٹے ہیں۔ جبکہ پرجول ریونا   ان کا پوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

این ٹی اے نے ’نیٹ-یوجی‘ کا حتمی ریزلٹ کیا جاری، ٹاپرس کی تعداد 67 سے 61 ہوئی، اور اب گھٹ کر 17 ہو گئی

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تنازعات سے بھرے میڈیکل انٹرنس امتحان ’نیٹ-یوجی‘ کا آخری نتیجہ یعنی حتمی ریزلٹ جمعہ کے روز جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی جس سے پتہ چلا کہ اس امتحان میں ٹاپرس کی تعداد جو پہلے 67 تھی، وہ بعد میں گھٹ کر 61 ہوئی، اور اب حتمی ریزلٹ ...

غزہ پر اسرائیلی حملہ قتل عام ہے، پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بنایا تنقید کا نشانہ

اسرائیل لگاتار غزہ پر حملے کر رہا ہے جس سے وہاں ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ اس معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی مغربی ممالک اسرائیلی ...