رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2024, 10:41 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 19/ مئی  (ایس او نیوز /ایجنسی)  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کرلیا۔

بنگلورو اور چنئی کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ بنگلورو کی اننگز میں 3 اوور کے بعد بارش شروع ہوگئی۔ کوہلی اور ڈو پلیسس اس وقت ناٹ آوٹ کریز پر موجود تھے اور آر سی بی کا اسکور 31/0 تھا۔

219 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی سی ایس کے کو اننگز کی پہلی ہی گیند پر پہلا جھٹکا لگا۔ گلین میکسویل نے کپتان روتوراج گائیکواڈ کو یش دیال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ گایکواڑ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔

تیسرے اوور میں چنئی کو دوسرا جھٹکا لگا۔ یش دیال نے بنگلور میں دوسری کامیابی دلائی۔اوور کی دوسری گیند پر یش دیال نے ڈیرل مچل کو مڈ آف پر وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ یہ بنگلورو کے لیے دوسری اور یش کے لیے پہلی کامیابی تھی۔

پاور پلے میں چنئی کا اسکور 58/2 رہا۔ پاور پلے میں گلین میکسویل اور یش دیال نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

چنئی کا تیسرا وکٹ 10ویں اوور کی پہلی گیند پر گرا۔ لوکی فرگوسن نے اجنکیا رہانے کو فاف ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ رہانے نے 22 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

چنئی کا چوتھا وکٹ 13ویں اوور کی آخری گیند پر گرا۔ راچن رویندرا رن آؤٹ ہوئے۔ راچن نے 37 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ٹیم کو 14ویں اوور میں پانچواں جھٹکا لگا۔ چوتھی گیند پر کیمرون گرین نے شیوم دوبے کو لوکی فرگوسن کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ دوبے نے 15 گیندوں پر 7 رنز بنائے۔

چنئی کو چھٹا وکٹ مچل سینٹنر کے روپ میں ملا۔ محمد سراج نے سینٹنر کو فاف ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ڈو پلیسس نے مڈ آف پر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لیا۔ سینٹنر نے 4 گیندوں پر 3 رنز بنائے۔

ا س کے بعد دھونی اور رویندر جڈیجہ نے مورچہ سنبھالا اور ٹیم کو جیت دلانے کے لئے کافی جدوجہد کی لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرسکیں۔دھونی 13 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رن بناکر یش دیال کی گیندپر سوپنل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ رویندر جڈیجہ 22 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل وراٹ کوہلی (47) اور فاف ڈوپلیسی (54) کی اچھی شروعات کے بعد رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین (ناٹ آؤٹ 38) کی تیز اننگز کی مدد سے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف پانچ وکٹوں پر 218 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا تھا۔

چننا سوامی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے پلے آف تک پہنچنے کے فیصلہ کن مقابلے میں، آر سی بی کا مقصد جیت کے ساتھ سی ایس کے کو 200 رنز کے اندر محدود کرنا ہوگا، بصورت دیگر وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق پلے آف میں داخل نہیں ہو سکے گی، جب کہ چنئی اگر 17 رن سے ہار بھی جاتی ہے تو وہ پلے آف میں پہنچ جائے گی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی آر سی بی نے اچھی شروعات کی۔ وراٹ اور ڈوپلیسی نے تقریباً آٹھ رنز فی اوور کی شرح سے رنز بنائے۔ دونوں بلے باز مچل سینٹنر کا شکار بنے۔ وراٹ کو سینٹنر نے لانگ آن پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ کرایا جب کہ ڈوپلیسیس کو رن آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں رجت پاٹیدار نے 23 گیندوں میں دو چوکے اور چار چھکے لگا کر رن ریٹ کی سمت دکھائی جس میں کیمرون گرین نے بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے 17 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔

دنیش کارتک (14) اور گلین میکسویل (16) رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں شاردل اور تشار دیش پانڈے کا شکار بنے۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

کیجریوال جان بوجھ کر کم کیلوری والا کھانا لے رہے ہیں، ایل جی کا الزام، عآپ کا شدید ردعمل

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صحت سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ کے چیف سکریٹری کو لکھے گئے خط پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایل جی کو نشانہ بناتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ ایل جی یہ کیا مذاق کر رہے ہیں؟ کیا کوئی آدمی رات کو شوگر کم ...

کیا صرف 2 منٹ کی تاخیر کے سبب پیش آیا گونڈا ٹرین حادثہ! رپورٹ میں ایک بڑی لاپروائی کا انکشاف

اتر پردیش کے گونڈا میں گزشتہ دنوں پیش آئے ٹرین حادثہ میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں تحقیقات کے درمیان ایک بڑی لاپروائی کا پتہ چلا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ محض 2 منٹ کی تاخیر کی وجہ سے یہ ٹرین حادثہ ہوا، یعنی تھوڑی چابکدستی کا مظاہرہ کیا ...

ممبئی میں تیز بارش، کئی سڑکیں زیر آب، ٹریفک نظام متاثر

ممبئی شہرو مضافات اور تھانے میں جمعرات کی صبح اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس کے بعد محکمہ موسمیات نے تھانے میں جمعہ (آج) کیلئے اورینج الرٹ جاری کرتے ہوئے تیز بارش کی پیش گوئی کی۔ جمعرات کو صبح کے وقت شدید بارش کے سبب متعدد مقامات پر سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے ٹریفک نظام متاثر ...

کمٹہ تعلقہ میں بھاری برسات کے بعد چٹان کھسک گئی  

اتر کنڑا میں موسلا دھار برسات کے نتیجے میں انکولہ تعلقہ کے  شیرور میں بڑے پیمانے پر چٹان کھسکنے کا جان لیوا حادثہ پیش آنے کے بعد اب کمٹہ تعلقہ میں الورومٹھ  کے قریب بھی ایک بڑی چٹان کھسک گئی ۔ اس سے کمٹہ سداپور شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے ۔

اجیت پوار کو بڑا جھٹکا، دو درجن سے زائد لیڈر شرد پوار کی پارٹی میں شامل

این سی پی اجیت گروپ کے  صدر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہ جھٹکا انہیں ان کے محفوظ علاقے کہے جانے والے پونے کے پمپری چنچوڑ میں لگا ہے جہاں کے دو درجن سے زائد لیڈروں نے ان کا ساتھ چھوڑ کر شرد پوار کی این سی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اجیت پوار ...