بھٹکل : بنگلور کا ایک سیاح مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ہلاک؛ چار دیگر کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd September 2019, 2:52 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 22/ستمبر (ایس او نیوز) بحرعرب میں غرق ہوکر بنگلور کا ایک سیاح ہلاک ہوگیا، البتہ اُس کے چار  دیگر دوستوں کو مقامی ماہی گیر بچانے میں کامیاب ہوگئے، یہ واردات آج اتوار صبح سیاحتی مقام  مرڈیشور  میں پیش آئی۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ  بنگلور سے گیارہ  لوگوں کی ایک ٹیم  آج صبح قریب سات بجے مرڈیشور  پہنچی  تھی  جس میں سے بعض لوگ سمندری لہروں کا لطف اُٹھاتے اُٹھاتے  نہانے کے لئے سمندر میں اُتر گئے۔ اس دوران  سمندری لہروں کی زد میں آکر پانچ  سیاح  غوطے کھاتے ہوئے ڈوبنے لگے تو موقع پر موجود  مقامی لوگ اور ماہی گیر فوراً ان کی مدد کو پہنچ گئے اور  سبھی پانچوں  کو  سمندر سے باہر نکالتے ہوئے کنارے لے آئے، مگر اس  میں سے ایک شخص جو کافی غوطے کھا چکا تھا،  پیٹ میں کافی مقدار میں پانی پہنچ جانے سے حالت بے حد خراب  ہوگئی ، اُسے  فوری طور پر  آر این ایس اسپتال لے جایا گیا، مگر  علاج کارگر نہ ہوسکا اور وہ  کچھ ہی دیر بعد  چل بسا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ دیگر چاروں   لوگ محفوظ ہیں۔

مرنے والے کی شناخت بنگلور ملیشورم کے رہنے والے راجیو نٹراج (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو چھٹی ہونے کی بناء پر  کثیر تعداد میں سیاح  مرڈیشور پہنچتے ہیں، چونکہ سوئمنگ پول اور سمندر کی تیراکی بے حد مختلف ہوتی ہے،  اور سمندر میں اُونچی اُٹھتی لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے تیراکی کرنا  آسان نہیں ہوتا،شہروں کے اکثر لوگ   جو سوئمنگ پول میں تیراکی کرنا جانتے   ہیں،  سمندر میں بھی  تیراکی کو آسان سمجھتے ہوئے   اُتر جاتے ہیں،  اسی زعم میں اکثر لوگ  سمندر کی اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر غوطے کھانے لگتے ہیں اور  غرق ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

واضح  رہے کہ مرڈیشور سمندر میں  ہر ماہ   کم ازکم ایک سیاح   سمندر میں غرق ہوکر ہلاک ہونے کی واردات پیش آتی رہتی ہے، حالانکہ  بیچ پر ہی  بڑا  بورڈ بھی آویزاں کیا گیا ہے کہ یہاں پر تیرنا  منع ہے اور بے حد خطرناک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...