تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2024, 12:16 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 25 / مارچ (ایس او نیوز) پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام گھوڑا اس مرتبہ پارلیمانی ریس سے باہر ہوگیا ۔

    1993 میں بھٹکل کے خونریز فسادات کے پس منظر میں کٹر ہندوتوا واد کا ایک جوشیلا چہرا بن کر نوجوانوں کے اندر مذہبی منافرت اور تعصب کا زہر بونے والے اننت کمار ہیگڑے نے 1994 میں پہلی بار پارلیمنٹ کا زینہ چڑھا تھا ۔ اس کے بعد صرف 1999 میں کانگریس کی مارگریٹ آلوا کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھا تھا اور بقیہ تمام انتخابات میں ہندوتوا وادی شبیہ کے بل پر اپنی جیت درج کرتا رہا ہے ۔

    اننت کمار ہیگڑے کا سب سے بڑا مسئلہ یہ رہا ہے کہ وہ ہندوتوا کے معاملے میں اپنے سنکی پن اور مالیخولیائی مزاج کی وجہ سے ہمیشہ تنازعات میں گھرا رہا ہے ۔ مرکزی وزیر کے منصب پر رہنے کے دوران سرسی کے اسپتال میں ڈاکٹروں پر حملہ ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت اور جارحانہ بیانات، میڈیا والوں کو کتوں سے تشبیہ دینا اور سب سے بڑھ کر مکمل اقتدار ملنے کی صورت میں آئین ہند کو بدلنے کی باتیں،  بی جے پی کے لئے کہیں درد سر اور کہیں گلے کی ہڈی بنتی رہی ہیں ۔ 

    وزیر اعظم مودی سمیت پارٹی ہائی کمان کی طرف سے تنبیہ اور تاکید کے باوجود کان نہ دھرنے والے اننت کمار کا غرور اور سنکی پن پہلے تو اسے وزارتی قلمدان سے محروم کر گیا تھا اب بالآخر اس مرتبہ اسے پارلیمان سے ہی دور رکھنے کا بھی سبب بن گیا ۔ 

    یاد رہے کہ رکن پارلیمان کی حیثیت سے جاری میعاد میں چار سال تک سیاسی سرگرمیوں، پارٹی کی کارروائیوں اور اپنے حلقے کے عوام سے دور رہنے والے اننت کمار نے کچھ عرصہ پہلے وزیر اعظم نریندرا مودی کے اتر کنڑا دورے کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی تھی اور انکولہ میں ان کے اجلاس میں شریک ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی ۔ شاید وزیر اعظم نریندرا مودی کو اس طرح نظر انداز کرنا اننت کمار ہیگڑے کے لئے مہنگا ثابت ہوا اور مودی نے اننت کمار ہیگڑے کو درکنار کرتے ہوئے اس کے غرور اور تکبر کا حساب چکا دیا ۔

    اننت کمار کا جذبات سے بھرا خط :     پارلیمانی ٹکٹ سے خود محروم ہونے اور سینئر لیڈر وشویشورا ہیگڑے کاگیری کو انتخابی ٹکٹ ملنے کے بعد اننت کمار ہیگڑے نے اپنے حامیوں کے نام ایک جذبات سے بھرا ہوا خط لکھا ہے جو  سوشیل میڈیا میں وائرل ہوا ہے ۔ اس میں اننت کمار نے مادر وطن کی خدمت میں اپنے کردار اور مرحلہ وار سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نئے امیدوار کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...