کاروار : اپنے پسندیدہ امیدوار کھڑا کرنے میں اننت کمارہیگڈے کو اس بار ہوئی ناکامی - کیا بی جے پی ہائی کمان میں کم ہوتا جا رہا ہے ہیگڈے کا اثر و رسوخ ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2023, 2:02 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

کاروار 13 / اپریل (ایس او نیوز) بی جے پی کو ضلع شمالی کینرا میں کامیابیوں کی بلندیوں تک لے جانے میں اننت کمار ہیگڈے کا جو کردار رہا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ بھٹکل میں مسلم مخالف فسادات کی خونریز فضا سے اٹھنے والی اننت کمار ہیگڈے اور اس کے حواریوں کی ٹیم نے پورے ضلع میں ہندو جاگرن ویدیکے کے بینر تلے نہ صرف اپنی چھاپ قائم کی بلکہ پوری نوجوان نسل کو ہندوتوا وادی سوچ کے زہر سے مسموم کردیا ۔اس کے نتیجے میں تب سے اب تک اس علاقے میں بی جے پی اپنے سیاسی مفادات کی فصل کاٹ رہی ہے ۔ 

    ہائی کمان میں  ہیگڈے کی پکڑ :     اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ شمالی کینرا میں اننت کمار ہیگڈے کی فرقہ وارانہ منافرت والی اشتعال انگیز شخصیت کٹر ہندوتوا کی علامت بن گئی اور وہ سیاسی طور پر بھی ضلع میں اپنا مضبوط اور مستحکم مقام بنانے کے ساتھ بی جے پی ہائی کمان میں بھی اپنی پکڑ بنائے رکھنے میں کامیاب رہا ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ضلع میں اپنی پسند کے امیدواروں کو ٹکٹ دلانے میں اکثر و بیشتر کامیاب رہا ۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں ضلع کے چھ حلقوں میں سے کاروار، بھٹکل اور ہلیال جیسے تین حلقوں میں ہائی کمان نے اننت کمار ہیگڈے کے پسندیدہ امیدوار ہی میدان میں اتارے تھے ۔ 

    چراغ میں تیل کم ہوگیا ہے :        کچھ عرصے پہلے تک پارٹی ہائی کمان کے ساتھ اننت کمار ہیگڈے  کا اثر و رسوخ اور عمل و دخل اتنا زبردست تھا کہ اسے مستقبل میں ریاست کے ممکنہ وزیر اعلیٰ کی شکل میں دیکھا جانے لگا تھا ۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ہائی کمان کے پاس اننت کمار ہیگڈے  کا اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے ۔ کسی نامعلوم بیماری کی وجہ سے اننت کمار ہیگڈے کی چلت پھرت ضلع میں روز بروز کم ہوتی گئی اور سیاسی سرگرمیاں یا سوشیل اسٹیج پر اس کی موجودگی کم سے کم تر ہوگئی ۔ اسی دوران وقتاً فوقتاً خود اننت کمار  ہیگڈے نے عملی سیاست سے دور ہونے کی بات بھی کہی جس سے سمجھا جانے لگا کہ اب اننت کمار ہیگڈے کے چراغ میں تیل کم ہوگیا ہے اور وہ شاید ٹمٹمانے لگا ہے ۔ 

    گرفت ڈھیلی ہو رہی ہے :     سیاسی حالات پر گہری نظر رکھنے والے کہتے ہیں کہ اس وقت ضلع شمالی کینرا کے چھ اسمبلی حلقوں کے لئے بی جے پی نے جن امیدواروں کی فہرست جاری  کی ہے کہ اسے دیکھنے پر ہائی کمان کے پاس اب اننت کمار ہیگڈے  کا اثر و رسوخ نہ چلنے گرفت ڈھیلی ہونے اور عمل و دخل بالکل ہی کم ہونے کی بات ثابت ہوجاتی ہے ، کیونکہ مبینہ طور پر کم از کم تین حلقوں کے لئے لاکھ کوشش کے باوجود اپنی پسند کے امیدواروں کو ٹکٹ دلانے میں اننت کمار ہیگڈے  کو پوری طرح ناکامی ہوئی ہے ۔ 

    بھٹکل میں گووندا کے لئے کوشش :    سب سے پہلے بھٹکل حلقہ کی بات کریں تو گزشتہ الیکشن میں ہارڈ کور ہندوتواوادی اور اننت کمارہیگڈے کے لیفٹننٹ سمجھے جانے والے گووندا نائک کی ٹکٹ کے لئے مضبوط دعویداری پس پشت ڈال کر اچانک سامنے آنے والے سنیل نائک کو اننت کمار ہیگڈے نے ہی آگے بڑھایا تھا اور الیکشن میں سنیل کی کامیابی کو یقینی بنایا تھا ۔ اسی  لئے سنیل نائک اُسے کھلے عام اپنا 'پولیٹکل گرو' مانتا ہے ۔ 
    لیکن کہا جاتا ہے کہ اب سنیل کے ساتھ ہیگڈے کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ اس لئے اننت کمار ہیگڈے  چاہتا تھا کہ اس مرتبہ کسی بھی قیمت پر سنیل کو ہٹا کر اپنے پرانے ساتھی اور لیفٹننٹ گووندا نائک کو ٹکٹ دلایا جائے ۔ اس کے لئے اس نے بھرپور کوشش کی مگر اس بار ہائی کمان نے اس کی بات پر کان نہیں دھرا ۔ 

    گرو کے سامنے چیلے کی پینترے بازی :        دوسری طرف چیلے سنیل نائک نے بھی سیاسی پینترے بازی کی اور اپنے 'سیاسی گرو' اننت سے دور کھسکتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کا دامن اس طرح تھام لیا کہ لاکھ رکاوٹوں کے بعد بھی اننت کمارہیگڈے  کے گھوڑے گووندا نائک کو پیچھے چھوڑ دیا اور نلین کمار کے کاندھے پر سوار ہو کر ٹکٹ حاصل کرنے کی ریس جیت لی ۔ اس طرح  اننت کمار ہیگڈے کو اپنی 'سیاسی جنم بھومی' اور ' فرقہ وارانہ منافرت کی کرم بھومی' بھٹکل - ہوناور حلقہ میں اپنی پسند کا امیدوار کھڑا کرنے میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ۔ 

    کاروار میں بھی ہوئی ناکامی :     کاروار دوسرا حلقہ ہے جہاں اننت کمار ہیگڈے کو اپنا پسندیدہ امیدوار اتارنے میں ناکامی ہوئی ہے ۔  کہتے ہیں کہ ہیگڈے نے اس مرتبہ  کاروار حلقہ سے موجودہ ایم ایل اے روپالی نائک کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور کانگریس پارٹی کے ستیش سائل کو بی جے پی میں کھینچنے اور امیدوار بنانے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد کمار پنتھ طبقے سے تعلق رکھنے والے سریندرا نائک کو امیدوار بنانے کی مہم چلائی ۔ پھر سریندرا کو چھوڑ کر آنند اسنوٹیکر کو امیدوار بنانے کی تیاری شروع کی ۔ مگر اننت کمار ہیگڈے  کی لابی یہاں بھی کامیاب نہیں ہوئی اور ہائی کمان نے نلین کمار کٹیل اور ایڈی یورپا کی مرضی اور خواہش کے مطابق روپالی نائک کو ہی ٹکٹ دیا ۔ 

    کمٹہ حلقہ کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہاں بھی اننت کمار نے دینکر شیٹی کے بجائے اپنے پسندیدہ امیدوار کے لئے بہت کوشش کی مگر ہائی کمان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور دینکر شیٹی بھی اپنا ٹکٹ محفوظ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

    حالات کی ان سب تبدیلیوں     کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے کا سیاسی اور سماجی دور اپنے اختتام کی طرف پوری تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...