کیرالہ میں نپاہ وائرس کاایک اورمعاملہ، تعداد بڑھ کر ہوگئی چھ؛ گیارہ نمونوں کی جانچ آئی نیگیٹیو؛ کالی کٹ کے تعلیمی اداروں میں 24 ستمبر تک چھٹی

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2023, 7:37 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

کوزی کوڈ، 16/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے نپاہ وائرس کے تعلق سے خبر دی ہے کہ  کوزی کوڈ یا کالی کٹ  میں ایک اور معاملہ کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح نپاہ وائرس سے متاثرہ مریضوں  کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔البتہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نپاہ ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے 11 نمونوں کے نتائج منفی بھی آئے ہیں۔

وزیر صحت کے مطابق کیرالہ کے کوزی کوڈ میں   جمعہ تک جملہ   6 مریضوں کے نپاہ نمونوں کی نتائج مثبت آئے ہیں، اُس کے بعد کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ان کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق  اب میڈیکل کالج میں 21 افراد  کو آئسولیشن(یعنی الگ تھلگ ) رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ  ہماری موجودہ ترجیح ان لوگوں کا پتہ لگانا ہے جو آخری شخص کے ساتھ رابطے میں آئے جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم پہلے کیس کے ماخذ کی نشاندہی کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ شخص جس کی موت گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔ ہم نے پولیس سے اس کے موبائل ٹاور کی لوکیشن فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ہم ان جگہوں کا پتہ لگا سکیں جہاں وہ گیا ہے۔ ہم نے پہلے ہی 19 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ہم دوسرے اضلاع سے بھی ایسے لوگوں کا پتہ لگا رہے ہیں جو نپاہ  مریض کے  رابطے میں آئے ہیں۔ ."

میڈیا رپورٹوں کے مطابق   مرکزی حکومت بھی نپاہ وائرس کو لے کر پوری طرح سنجیدہ ہے۔ مرکزی وزارت صحت بھی اس سلسلے میں پوری احتیاط برت رہی ہے۔ اسی کے ساتھ  مرکزی حکومت  نے ریاستی حکومت کی مدد کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم بھی کیرالہ روانہ کی ہے۔

نپاہ کا تازہ معاملہ  ایک 24 سالہ ہیلتھ ورکر کا سامنے آیا ہے  جو نپاہ مریض کے قریبی رابطے میں تھا، اس کی رپورٹ مثبت آنے کےساتھ ہی نپاہ  وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑٖھ کر  چھ ہوگئی۔

کیرالہ حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کنٹینمنٹ زونز اور پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد مریضوں کے رابطے میں آنے والے افراد کی فہرست بھی تشویش کا باعث بن گئی ہے کیونکہ 700 افراد مریضوں کے رابطے میں آئے ہیں۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ ان 700 میں سے تقریباً 77 لوگ ہائی رسک کے زمرے میں ہیں۔

سات دیہاتوں کو کنٹینمینٹ زن میں کیا گیا تبدیل:   نپاہ وائرس کی وجہ سے کالی کٹ  کے 2 افراد کی موت کے بعد  کالی کٹ ( کوزی کوڈ) ضلع  میں قوانین کو سخت کر دیا گیا ہے اور تقریباً 7  دیہاتوں  کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ کنٹینمنٹ زون کے علاقوں اور اسپتالوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں24 ستمبر تک بڑھا دی گئیں: کوزی کوڈ میں اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں 24 ستمبریعنی اگلے اتوار تک بڑھا دی گئی ہے۔ نپاہ وائرس پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر کوزی کوڈ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں بشمول آنگن واڑیوں، مدرسوں، ٹیوشن سینٹروں اور پروفیشنل کالجوں میں بھی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سدارامیا حکومت نے کرناٹک کے ان سرحدی اضلاع کے لیے سرکلر جاری کیا:  کیرالہ میں نپاہ وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر کرناٹک حکومت نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کیرالہ کے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر نہ کریں۔کیرالہ سے ملحقہ کرناٹک کے سرحدی اضلاع کوڈاگو، دکشن کنڑا، چامراج نگر اور میسورو میں چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں جہاں بخار کی جانچ کی جارہی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ کیرالہ کا کوئی باشندہ کرناٹک میں داخل ہونے کے دوران اُسے بخار ہونے کی صورت میں اُسے واپس کیرالہ بھیجا جارہا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...