ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : غیر قانونی طور پر ملپے میں رہائش پزیر 10 بنگلہ دیشیوں کو دو سال قید کی سزا

اڈپی : غیر قانونی طور پر ملپے میں رہائش پزیر 10 بنگلہ دیشیوں کو دو سال قید کی سزا

Wed, 10 Dec 2025 12:33:13    S O News
اڈپی : غیر قانونی طور پر ملپے میں رہائش پزیر 10 بنگلہ دیشیوں کو دو سال قید کی سزا

اڈپی ،10 / دسمبر (ایس او نیوز) ہندوستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور ملپے پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہائش اختیار کرنے والے 10 بنگلہ دیشی باشندوں کو یہاں کی عدالت نے 2 قید کی سزا سنائی ہے ۔
    
مقامی عدالت سے قید کی سزا پانے والے بنگلہ دیشیوں کی شناخت حکیم علی ، سوجون ایس کے عرف فاروق، اسماعیل ایس کے، محمد اسماعیل حق، کریم ایس کے عرف عبدالکریم، سلام ایس کے عرف عبدالعظیم، رازقول ایس کے، محمد سجوب عرف ایس ڈی علّام علی، ریمول عرف عبدالرحمٰن، محمد امام شیخ اور محمد جہانگیر عالم کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ 11 اکتوبر 2024 کو شام کے وقت 7 افراد ملپے بس اسٹینڈ کے پاس سامان کے ساتھ بھاگ دوڑ کرتے نظر آئے ۔ شک کی بنیاد پر ملپے پولیس نے ان سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ یہ لوگ قانونی دستاویزات کے بغیر بنگلہ دیش سے ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں اور نقلی آدھار کارڈ بنا کر اڈپی تعلقہ کے پڈوتونسے گرام کے ہوڈے میں قیام کر رہے ہیں ۔ 
    
جس کے بعد ملپے پولیس نے مذکورہ افراد کو اپنی میں تحویل میں لے کر کیس داخل کرتے ہوئے سرکل پولیس انسپکٹر نے تفتیش کی تو غیر قابونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے والے مزید تین افراد کا پتہ چلا اور انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ 
    
معاملے کی سماعت کے بعد عدالت تمام دس افراد کو دو سال قید کے علاوہ فی کس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ 


Share: