ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب ہوناور میں سڑک حادثہ: سداپور کے دو بھائی جاں بحق

بھٹکل کے قریب ہوناور میں سڑک حادثہ: سداپور کے دو بھائی جاں بحق

Wed, 07 Jan 2026 19:52:20    S O News
بھٹکل کے قریب ہوناور میں سڑک حادثہ: سداپور کے دو بھائی جاں بحق

بھٹکل 7/جنوری (ایس او نیوز) : اتر کنڑا ضلع کے ہوناور تعلقہ میں گیرُوسوپّا–سُلّےمُرکی کراس پر پیش آئے سڑک حادثے میں کار کے اندر زندہ جل کر ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوناور پولیس تھانہ حدود میں پیش آیا، جو بھٹکل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ہے۔

بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی مہیش ایم کے کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سداپور کے کُداگنڈ علاقے کے رہائشی منجوناتھ ویربھدرا ہسلر (35) اور ان کے بھائی چندرشیکھر ویربھدرا ہسلر (30) کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک کار میں سداپور سے ہوناور جا رہے تھے کہ رات قریب دو بجے   گیرُوسوپّا–سُلّےمُرکی  کراس پر  ان کی گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے فوراً بعد کار میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ہوناور پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، آگ پر قابو پایا اور موقع کا معائنہ کیا۔ بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی مہیش ایم کے نے بھی موقع پر پہنچ کر جلی ہوئی کار کا معائنہ کیا۔

واقعے کے سلسلے میں ہوناور پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید جانچ جاری ہے۔

متعلقہ خبر:
ہونّاور کے قریب کار میں آگ لگنے سے دو افراد زندہ جل کر ہلاک

Click here for report in English


Share: