Sat, 31 May 2025 20:11:17
کرناٹک کی کانگریس حکومت نے تمباکو نوشی سے جڑے قوانین کو سخت کرتے ہوئے ریاست میں ’حقہ بار‘ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور سگریٹ و دیگر تمباکو مصنوعات کی فروخت کے لیے کم از کم عمر کی حد کو 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عوامی مقامات پر گٹکا تھوکنے یا سگریٹ نوشی کرنے پر اب 1000 روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
View more
Sat, 31 May 2025 20:00:50
کرناٹک قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے چیف وہپ اور بی جے پی رکن کونسل این روی کمار نے اعلان کیا ہے کہ وہ کلبرگی کی ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم سے اپنے متنازع بیان پر تحریری معافی مانگیں گے۔ اُن کے خلاف کلبرگی کے اسٹیشن بازار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد، ہائی کورٹ نے انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ تفتیشی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور ڈپٹی کمشنر سے معذرت کریں۔
View more
Sat, 31 May 2025 17:51:37
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاست میں مانسون کی آمد، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ودھان سودھا میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ضلع پنچایتوں کے سی ای اوز، اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
View more
Sat, 31 May 2025 17:35:29
ریاستی حکومت نے نئے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے کرناٹک بھر کے سرکاری پرائمری اور ہائی اسکولوں میں 51,000 مہمان اساتذہ کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
View more
Sat, 31 May 2025 12:34:50
ڈپٹی وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد ساحلی علاقے کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے اور اس کی وجہ سے نہ صرف اس علاقے بلکہ پوری ریاست کو نقصان پہنچے گا ۔
View more
Fri, 30 May 2025 01:46:49
مینگلور کے قریب بنٹوال میں مسلم نوجوان عبدالرحمن کے قتل کے بعد عام مسلمانوں کے ساتھ مسلم قائدین میں بھی جس طرح کی ناراضگی پائی جارہی ہے
View more
Fri, 30 May 2025 01:37:31
بنٹوال میں مسلم نوجوان کے قتل کے بعد معاملہ روز بروز زورپکڑتا جارہا ہے، آج یہ معاملہ اس قدر طول پکڑا کہ دکشن کنڑا کانگریس کے مسلم قائدین نے ایک ساتھ اجتماعی طور استعفیٰ دے کر کانگریس سے سخت ناراضگی ظاہر کی۔
View more
Thu, 29 May 2025 12:30:52
کرناٹک کے وزیر اور دکشن کنڑا کے ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر دینیش گنڈو راؤ نے مینگلور کے قریب بنٹوال میں پیش آئے ایک نوجوان کے قتل پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی اور سنگھ پریوار کو فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
View more
Thu, 29 May 2025 11:59:18
کرناٹک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت نے آج اعلیٰ سطحی منظوری کمیٹی (ایچ ایل سی سی) کی 65ویں میٹنگ میں مجموعی طور پر 15,441.17 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری تجاویز کو منظوری دے دی ہے، جس سے ریاست کے مختلف حصوں میں تقریباً 5,277 نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ اس اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy