ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دھرمستھلا: یوٹیوبرز پر حملہ کو لے کر معروف اداکار پرکاش راج نے اُٹھایا سوال ؛ پوچھا؛ سچ مانگنے پر غصہ کیوں آیا؟

دھرمستھلا: یوٹیوبرز پر حملہ کو لے کر معروف اداکار پرکاش راج نے اُٹھایا سوال ؛ پوچھا؛ سچ مانگنے پر غصہ کیوں آیا؟

Thu, 07 Aug 2025 18:16:31    S O News

بنگلورو، 7 /اگست (ایس او نیوز ) دھرمستھلا اجتماعی تدفین معاملے کی رپورٹنگ کے لیے پہنچے یوٹیوبرز پر ہوئے حملے پر معروف ساوتھ انڈین   اداکار پرکاش راج   نے  سخت مذمت  کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر لکھا کہ":دھرمستھلا کو بدنام کرنے کا کام ان غنڈوں نے کیا ہے۔ اگر ظالمانہ طریقے سے قتل کی گئی سوجنیا کے لیے انصاف مانگا جائے تو ان لوگوں کو غصہ کیوں آتا ہے؟ ان غنڈوں کو فوراً گرفتار کر کے کارروائی کی جائے، اور سچ سامنے لایا جائے۔"

پرکاش راج نے میڈیا اہلکاروں پر کیے گئے حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ: "یہ وہی لوگ ہیں جو عقیدت مندوں کے بھروسے کی جگہ دھرمستھلا کو بدنام کر رہے ہیں۔"

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ان غنڈوں کے پیچھے کون ہے، کس نے انہیں بھیجا اور حملہ کرنے کو کہا؟ انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ ان غنڈوں کو گرفتار کیا جائے، سچ کو عوام کے سامنے لایا جائے، اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پرکاش راج نے واضح طور پر کہا کہ انصاف مانگنا ہر شہری کا حق اور فرض ہے۔


Share: