Wed, 28 May 2025 12:49:04
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاست میں اردو زبان کو مبینہ طور پر کنڑا زبان سے زیادہ بجٹ دیے جانے کے بی جے پی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو جھوٹا، گمراہ کن اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبانوں کو مذہب یا ذات سے جوڑنا نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ کنڑ ازبان اور ریاستی تہذیب کی توہین بھی ہے۔
View more
Tue, 27 May 2025 20:13:33
کلبرگی ضلع میں بی جے پی کے ایم ایل سی اور اپوزیشن کے چیف وہپ این روی کمار کے ایک متنازعہ بیان نے سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ روی کمار نے 24 مئی کو ’کلبرگی چلو‘ احتجاجی ریلی میں ضلع ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم کو مبینہ طور پر ’پاکستان سے آئی ہوئی‘ کہا، جس پر نہ صرف عوامی سطح پر غم و غصہ پایا گیا بلکہ کرناٹک آئی اے ایس افسران کی ایسوسی ایشن نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا۔
View more
Tue, 27 May 2025 17:22:30
بی جے پی کی کرناٹکا یونٹ نے بالآخر ایم ایل اے شیو رام ہیبار اور ایس ٹی سوم شکھر کے تعلق سے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں دونوں کو چھ سال کے لئے پارٹی سے خارج کر دیا ۔
View more
Tue, 27 May 2025 11:39:00
کرناٹک حکومت نے کورونا وائرس کے ممکنہ دوبارہ پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صحت کے محکموں کو فوری الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر صحت، طبی تعلیم کے وزیر، اعلیٰ افسران، ماہرین صحت اور کووِڈ ٹاسک فورس کے ارکان نے شرکت کی۔
View more
Tue, 27 May 2025 11:15:35
کرناٹک کی کانگریس حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے رہنماؤں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرے گی، جن پر الزام ہے کہ وہ جھوٹی اور گمراہ کن میڈیا مہم چلا رہے ہیں۔
View more
Tue, 27 May 2025 10:57:07
سپریم کورٹ نے پیر کے روز کرناٹک حکومت کی اس اپیل پر سماعت کیلئے رضامندی ظاہر کی جس میں میسور کے شاہی خاندان کے وارثین کو جاری کئے گئے ٹرانسفریبل ڈیولپمنٹ رائٹس (ٹی ڈی آر) سرٹیفکیٹ کو چیلنج کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 26 May 2025 11:26:55
کرناٹک کی سرکاری کمپنی "کرناٹک صابن اینڈ ڈیٹرجنٹس لمیٹڈ" (کے ایس ڈی ایل) نے بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو میسور صندل صابن کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ دو سال اور دو دن کے لیے کیے گئے اس معاہدے کی مالیت 6.2 کروڑ روپے ہے، جو روزانہ تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار روپے بنتی ہے۔
View more
Mon, 26 May 2025 11:15:06
ٹمکورو میں دلت صحافی جی این منجوناتھ (المعروف سمیا منجو) پر ذات پات کی بنیاد پر وحشیانہ حملہ اور توہین کے الزام میں پبلک ٹی وی سے وابستہ رپورٹر منجوناتھ تالامکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف انسدادِ مظالم برائے درج فہرست ذاتیں و قبائل (اٹراسٹیز) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 26 May 2025 10:59:02
کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر کی زیر صدارت پیر کو منعقدہ مصالحتی اجلاس میں بی جے پی کے ان تمام 18 ارکان اسمبلی کی معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنہیں اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 21 مارچ کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy