Thu, 25 Jun 2020 18:07:27
سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت کے بعد محکمہ پولیس میں اصلاحات اور پولیس کے عوام کے ساتھ رویے کو بہتر کرنے کے لیے پولیس اصلاحات کے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں۔امریکہ میں حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی اور حزبِ اختلاف کی جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی نے پولیس اصلاحات کے لیے اپنی اپنی تجاویز کانگریس میں پیش کر دی ہیں۔البتہ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کے معروضی سیاسی حالات اور صدارتی ا
View more
Thu, 25 Jun 2020 18:01:10
امریکہ کی ایک عدالت نے ایک 25 سالہ سیاہ فام نوجوان احمد آربری کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تین سفید فام ملزمان پر قتل اور دیگر الزامات میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ تینوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست جارجیا کے شہر برنز وِک میں رواں برس 23 فروری کو 25 سالہ احمد آربری کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جب وہ ایک سفید فام اکثریتی علاقے میں جاگنگ کر رہا تھا۔ پولیس نے ابتداً اس کیس میں کسی
View more
Thu, 25 Jun 2020 12:32:35
پی یو سی سالِ دوم انگلش سبجیکٹ کے پرچوں کی جانچ شروع ہو چکی ہے۔ محکمہ تعلیمیات عامہ کے ذرائع کے مطابق بنگلورو میں دو مراکز، داونگرے، بلاری، میسورو، منگلورو، دھارواڑ، کلبرگی، بیلگاوی، رائچور، شمالی کنڑا،ہاسن، ٹمکور،ہاویری، باگل کوٹ، گدگ، بیدر، چتردرگہ، اور شیموگہ کہ اضلاع میں پی یو سی سالِ دوم انگریزی پرچوں کی جانچ شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس ضلع کے سوالاتی پرچوں کو کس ضلع کے جانچ مرکز میں
View more
Thu, 25 Jun 2020 12:27:42
کورونا وائرس سے فوت ہونے والے مریض کی آخری رسوما میں شرکت کرنے اور عوام میں بیداری لانے کا خیال آیا۔ اس لیے میں نے ایک بزرگ خاتون کی تدفین میں شامل رہا۔ یہ باتیں سابق ریاستی وزیر صحت و کانگریس رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے کہیں۔ خود کی حفاظت کا پوشاک (پی پی ای کٹ) پہنے بغیر آخری رسومات میں یوٹی قادر کی شرکت پر مختلف حلقوں سے تنقید کی گئی، ایک ذمہ دار عوامی نمائندہ ہونے کے پیشِ نظر یو ٹی قادر کو ہدفِ تن
View more
Wed, 24 Jun 2020 18:53:07
سوڈان کا امریکہ سے 1998میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں کے باہر بم دھماکوں کے مقتولین کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا معاملہ طے پانے کے قریب ہے۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 18:44:47
لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے باور کرایا ہے کہ اگر لیبیا کی قومی سلامتی اور مصر کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑی تو لیبیا کے عوام سرکاری طور پر مصر سے عسکری مداخلت کا مطالبہ کریں گے۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 18:37:40
لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج کے لڑاکا طیارے سرت شہر سے الہیشہ تک پھیلے ہوئے علاقے کو کلیئر کرا رہے ہیں۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 18:28:00
امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں موت کے بعد جن احتجاجی مظاہروں نے جنم لیا، ان میں متعدد کنفڈریٹ یادگاری مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا گیا یا مظاہرین نے انھیں ہٹا دیا۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 17:59:13
یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت تین شہروں پر میزائل داغے ہیں۔ جس کی مختلف ملکوں نے مذمت کی ہے۔ منگل کو کیا جانے والا میزائل حملہ گزشتہ ماہ ختم ہونے والی جنگ بندی کے بعد باغیوں کا سعودی سرزمین پر پہلا حملہ ہے۔ سعودی فوجی اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت ریاض اور دو جنوبی شہروں پر میزائل داغے ہیں تاہم فوجی اتحاد نے یہ نہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy