ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    فلسطینی مہاجر کیمپوں میں کرونا سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ سرگرم

    فلسطینی مہاجر کیمپوں میں کرونا سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ سرگرم

    Mon, 07 Sep 2020 16:54:12 
    اقوامِ متحدہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر نو کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی اپیل کی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں قائم مختلف مہاجر کیمپوں میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کیوں کہ ان کیمپوں میں سماجی فاصلے برقرار رکھنا بہت مشکل ہے اور لوگوں کو صحت اور صفائی کی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں۔
    کیلی فورنیا:  جنگلات میں لگی آگ میں پھنسے درجنوں افراد کو بچالیا گیا؛ 900 مقامات پر پھیلی ہے آگ

    کیلی فورنیا: جنگلات میں لگی آگ میں پھنسے درجنوں افراد کو بچالیا گیا؛ 900 مقامات پر پھیلی ہے آگ

    Mon, 07 Sep 2020 16:49:56 
    امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں کئی ہفتوں سے لگی آگ نے 145 مربع کلو میٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ متاثرہ علاقے میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا میں آگ سے نمٹنے کے محکمے کے مطابق اس وقت آگ بجھانے کے عملے کے 12 ہزار 500 اہلکار 22 مقامات پر بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    اتر پردیش کے براہمنوں میں حکومت کے خلاف بڑھتی ناراضگی

    اتر پردیش کے براہمنوں میں حکومت کے خلاف بڑھتی ناراضگی

    Mon, 07 Sep 2020 10:41:37 
    وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد اتر پردیش کے برہمن سماج میں حکومت کے خلاف ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس بڑھتی ناراضگی کے بیچ اتر پردیش کے ضلع بلیا کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ویریندر سنگھ مست نے اپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی وجے مشرا کو لے کر کہا ہے کہ اگر ان کے عزت نفس پر بات آئے گی تو وہ خود ہی ٹھوک دیں گے۔
    169دن بعد دہلی میٹرو کی خدمات آج سے شروع، ایلو لائن پر دوڑی پہلی ٹرین

    169دن بعد دہلی میٹرو کی خدمات آج سے شروع، ایلو لائن پر دوڑی پہلی ٹرین

    Mon, 07 Sep 2020 10:36:29 
    کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات بھی روک دی گئی تھیں۔ اب انلاک 4 کے شروع ہونے کے بعد انہیں مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جا رہا ہے۔
    برمنگھم میں چاقو حملوں کو پولیس نے ’بڑا واقعہ‘ قرار دے دیا

    برمنگھم میں چاقو حملوں کو پولیس نے ’بڑا واقعہ‘ قرار دے دیا

    Sun, 06 Sep 2020 18:54:32 
    برطانوی شہر برمنگھم میں چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک ’بڑا واقعہ‘ ہے۔برمنگھم میں نائٹ لائف کے مصروف ترین علاقے میں پیش آنے والے چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں برمنگھم کے مرکزی علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات مقامی وقت 12:30 بجے چاقو سے حملوں کی اطلاع موصول ہوئی۔پولیس کے بیان کے مطابق متعدد افراد پر چاقو س
    سعودی عرب بدل رہا ہے :جی 20 اجلاس؛لیبر پالیسیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا

    سعودی عرب بدل رہا ہے :جی 20 اجلاس؛لیبر پالیسیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا

    Sun, 06 Sep 2020 18:49:21 
    سعودی عرب کی میزبانی میں جی 20 کے وزرائے محنت کا 10 ستمبر کو ورچوئل اجلاس ہوگا۔اس میں لیبر پالیسیوں ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق امور اور سماجی تحفظ کے نظاموں کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی عرب، جو اس وقت جی 20 کا صدر ملک ہے،اس اجلاس کی صدارت کرے گا۔ گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق’’وزرائے محنت جی 20 کے لیڈروں کے مارچ میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس
    بغداد سے بصرہ تک غیر منضبط اسلحہ برآمد کرنے کی مہم

    بغداد سے بصرہ تک غیر منضبط اسلحہ برآمد کرنے کی مہم

    Sun, 06 Sep 2020 18:44:52 
    عراق میں بالخصوص بغداد اور بصرہ کے صوبوں میں گذشتہ چند ماہ کے دوران سیاسی و سماجی کارکنان، صحافیوں اور محققین کی ہلاکتوں اور ٹارگٹ کلنگ کے بعد وزارت داخلہ کی نگرانی میں بعض اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔
    بلوچستان: تربت میں صحافیہ شاہینہ شاہین کا قتل، مفرور خاوند کے خلاف مقدمہ درج

    بلوچستان: تربت میں صحافیہ شاہینہ شاہین کا قتل، مفرور خاوند کے خلاف مقدمہ درج

    Sun, 06 Sep 2020 18:37:57 
     صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان ٹیلی ویژن چینل ( پی ٹی وی بولان) کے صبح کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان اور بلوچی زبان میں شائع ہونے والے میگزین دز گہار کی ایڈیٹر شاہینہ شاہین کو ہفتے کے روز قتل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کےمفرور شوہر کے خلاف ان کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
     مقتول فوجیوں سے متعلق رپورٹ پر صحافی کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    مقتول فوجیوں سے متعلق رپورٹ پر صحافی کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    Sun, 06 Sep 2020 18:35:13 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تحریر وتقریر میں صحافیوں کے لتے تو لیتے ہی رہتے ہیں لیکن اب انھوں نے فاکس نیوز کی نیشنل سکیورٹی کی نامہ نگار کو سیدھے سبھاؤ فارغ خطی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔اس خاتون نے اگلے روز یہ دعویٰ کیا ہے کہ ری پبلکن صدر اور آیندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار نے سابق فوجیوں کا توہین آمیز انداز میں مضحکہ اڑایا تھا اور ان کی بے توقیری کی ہے۔اس پر انھیں دو روز تک کڑی نکتہ چینی کا سامنا