ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    کنگنا پر شکنجہ کسنے کی تیاری، منشیات معاملہ کی جانچ کرے گی ممبئی پولیس

    کنگنا پر شکنجہ کسنے کی تیاری، منشیات معاملہ کی جانچ کرے گی ممبئی پولیس

    Sat, 12 Sep 2020 11:12:44 
    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور مہاراشٹر کی حکمراں جماعت شیو سینا کے تنازعہ میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے کنگنا کے خلاف منشیات کے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عہدیداروں کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں کنگنا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے دو دن بعد یہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
    اروناچل پردیش سے لاپتہ 5 نوجوانون کو آج ہندوستان کے حوالہ کرے گی چینی فوج

    اروناچل پردیش سے لاپتہ 5 نوجوانون کو آج ہندوستان کے حوالہ کرے گی چینی فوج

    Sat, 12 Sep 2020 11:09:24 
    مرکزی وزیر کِرن رجیجو نے کہا ہے کہ چینی فوج اروناچل پردیش کے پانچ نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دیگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ہندوستانی فوج کے سے اس کی تصدیق کی ہے۔
    عرب لیگ کا عرب ملکوں میں ایران اور ترکی کی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

    عرب لیگ کا عرب ملکوں میں ایران اور ترکی کی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

    Thu, 10 Sep 2020 19:28:20 
    عرب لیگ نے ایک بار پھر عرب ملکوں میں ایران اور ترکی کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے ان دونوں ملکوں سے عرب امور میں مداخلت سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام زکی نے بدھ کے رز ایک لیگ کے وزرا خارجہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ترکی اور ایران کی عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت عیب ہے اور اسے ہرصورت میں بند کیا جانا چاہیے۔ اجلاس کے بعد قاہرہ
    سعودی عرب : نکاح کے آن لائن اندراج کی سروس کا دائرہ تمام صوبوں تک وسیع

    سعودی عرب : نکاح کے آن لائن اندراج کی سروس کا دائرہ تمام صوبوں تک وسیع

    Thu, 10 Sep 2020 18:17:04 
    سعودی عرب کے وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے https://ezawaj.sa کے پلیٹ فارم کے ذریعے نکاح کے آن لائن اندراج کی خدمات کا دائرہ مملکت کے تمام صوبوں تک وسیع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ ہدایات ریاض میں اس سروس کے تجرباتی آغاز کی کامیابی کے بعد سامنے آئی ہیں۔ سعودی وزارت انصاف کے مطابق نکاح کے آن لائن اندراج کی سروس کے ذریعے بہت سے سابقہ اقدامات مختصر ہو جائیں گے جب کہ متعدد سرکاری محکموں کی
    جرمن چانسلر کا شاہ سلمان سے رابطہ ، جی - 20 گروپ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر خراج تحسین

    جرمن چانسلر کا شاہ سلمان سے رابطہ ، جی - 20 گروپ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر خراج تحسین

    Thu, 10 Sep 2020 18:13:27 
    سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے بدھ کے روز جرمن چانسلر اینگلا میرکل سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بات چیت میں جی ٹوئنٹی گروپ کے ممالک کے اجلاسوں کے ضمن میں یکجا کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانا اور معمول کی زندگی کی طرف واپس آنا ہے۔ روں سال جی ٹوئنٹی گروپ کی صدارت سعودی عرب کے پاس ہے۔ جرمن چانسلر نے جی ٹوئنٹی گروپ کے اجلاسوں کی تیاری اور انتظامی امور کے حوالے
    جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے، رپورٹ

    جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے، رپورٹ

    Thu, 10 Sep 2020 17:55:01 
    انسانی حقوق سے متعلق ماہرینِ قانون کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس (آئی سی جے) نے پاکستان میں لاپتا افراد اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے عالمی معیار کے مطابق کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی تنظیم کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کیے جانے والے موجودہ کمیشن کی میعاد آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے۔ حال ہی میں جاری کی
    امریکہ کا عراق سے رواں ماہ 2200 فوجی واپس بلانے کا اعلان

    امریکہ کا عراق سے رواں ماہ 2200 فوجی واپس بلانے کا اعلان

    Thu, 10 Sep 2020 17:49:01 
    امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل کینتھ فرانک مکنزی نے کہا ہے کہ رواں ماہ عراق سے 2200 فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا اور افغانستان میں بھی نومبر تک چار ہزار پانچ سو فوجی باقی رہ جائیں گے۔ بدھ کو وائس آف امریکہ اور دیگر دو میڈیا اداروں کو انٹرویو کے دوران جنرل مکنزی نے کہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ افغانستان سے بعض فوجیوں کو نومبر تک واپس بلا لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان میں
    قبائلی اضلاع میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے معذور ہوئے: رپورٹ

    قبائلی اضلاع میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے معذور ہوئے: رپورٹ

    Thu, 10 Sep 2020 17:43:24 
    دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا مرکز رہنے والے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں بارودی سرنگیں مقامی افراد بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے خطرات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ افغانستان میں سابق سوویت یونین کے خلاف جنگ کے دوران نہ صرف سرحد پار افغانستان میں، بلکہ پاکستان کے سرحدی قبائلی علاقوں میں جدید اسلحے کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کی خرید و فروخت شروع ہو گئی تھی۔ افغانستان سے روسی فوج کے انخ
    پاکستان میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر حملے، اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش

    پاکستان میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر حملے، اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش

    Thu, 10 Sep 2020 17:41:09 
    اقوام متحدہ نے پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنون پر حملوں اور تشدد کی دھمکیوں کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ دھمکیوں اور تشدد کا سامنا کرنے والوں کو تحفظ کے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کول ویل نے منگل کو جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحاف