Tue, 15 Sep 2020 17:45:02
طویل انتظار کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے ہیں۔ جہاں فریقین گزشتہ 40 سال سے ملک میں جاری شورش اور بد امنی کے خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کریں گے۔
افغان عوام ان مذاکرات کی کامیابی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم افغانستان میں بسنے والی خواتین اب بھی اپنے حقوق کے لیے زیادہ پُر امید نظر نہیں آتیں۔
بین الا
View more
Tue, 15 Sep 2020 17:41:53
افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بین الافغان مذاکرات سمیت علاقائی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیر کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق زلمے خلیل زاد کی قیادت میں وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی۔
View more
Tue, 15 Sep 2020 17:39:52
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کی میزبانی کریں گے جس کے دوران متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکام باضابطہ طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ گارڈن میں منعقدہ تقریب میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
صدر ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی تقریب سے متعلق سینئر ترین ا
View more
Tue, 15 Sep 2020 10:51:12
اتر پردیش کے تاریخی شہر آگرہ میں زیر تعمیر مغل میوزیم کا نام اب چھترپتی شیواجی مہاراج کے نام پر رکھا جائے گا، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مغل ہمارے ہیرو کیسے ہو سکتے ہیں، کچھ بھی ہو اس سے غلامی کی بو آتی ہے۔‘‘
View more
Tue, 15 Sep 2020 10:48:00
یو پی میں گئوکشی کے الزام میں گرفتار افراد کے خلاف بڑے پیمانے پرنیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) لگایا جا رہا ہے۔ گئوکشی کے معاملے میں این ایس اے لگائے جانے پر قانون دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے یوگی حکومت پر کئی سنگین سوالات کھڑے کئے ہیں۔
View more
Tue, 15 Sep 2020 10:44:25
اقتصادی مندی اور لاک ڈاؤن کا شکار ملک کا کاشتکار طبقہ اب زراعت کو لیکر حکومت کی پالیسی کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کر رہا ہے۔ ایم ایس پی ٹھیکہ کاشتکاری اور لون اسکیم کو لیکر حکومت کے رخ میں آئی تبدیلی کے خلاف اب کسانوں کے حق میں طلباء یونین بھی اُٹھ کھڑی ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 14 Sep 2020 19:25:19
حجاب کی حمایت پر خاتون ٹی وی میزبان کو پوچھ تاچھ کا سامنامصر کی سپریم میڈیا ریگولیرٹری کونسل نے ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون پیش کار رضوی الشربینی سے مبینہ طور پر حجاب کی حمایت کرنے پر تحقیقات شروع کی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک اسے کام سے روک دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 14 Sep 2020 19:21:38
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں بیرون ملک سے شہریوں کی آمد ورفت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکومت نے یکم جنوری 2021ء سے مملکت کے تمام بری، بحری اور زمینی راستے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تاخیر کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر کی گئی ہے تاہم مخصوص حالات میں صحت کے 'ایس او پیز کے' تحت ہنگامی نوعیت کی آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب
View more
Mon, 14 Sep 2020 18:38:24
ایسے وقت میں جب کہ کرونا وائرس کی وبا کے سبب فزیکل فٹنس کے مراکز نے اپنے دروازے بند کر دیے ،،، ایک امریکی کمپنی ایسی تھی جس نے اپنی خدمات میں بنیادی نوعیت کی تبدیلی کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو گھروں میں رہتے ہوئے ورزش اور فٹنس پر عمل کا موقع فراہم کیا۔
رواں سال مارچ میں امریکا میں کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیل جانے کے بعد سے "ہوم فٹنس" کے سامان کی صنعت سے متعلق امریکی کمپنی Peloton کے کاروبا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy