ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     کابل: افغان نائب صدر سڑک کنارے نصب بم حملے میں محفوظ، دو محافظ ہلاک

    کابل: افغان نائب صدر سڑک کنارے نصب بم حملے میں محفوظ، دو محافظ ہلاک

    Wed, 09 Sep 2020 16:49:22 
    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم حملے میں افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ امراللہ صالح کے ترجمان رضوان مراد کے مطابق افغانستان کے دشمنوں نے بدھ کو ایک مرتبہ پھر امراللہ صالح کو نشانہ بنایا لیکن وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان نائب صدر سڑک کنارے نصب بم حملے میں محفوظ رہے ہیں تاہم ان کے محافظوں کو نق
    تحریک مراشات شکنی: ارنب گوسوامی فرقہ پرستی کو فروغ دینے میں ملوث، ابو عاصم اعظمی

    تحریک مراشات شکنی: ارنب گوسوامی فرقہ پرستی کو فروغ دینے میں ملوث، ابو عاصم اعظمی

    Wed, 09 Sep 2020 11:01:51 
    مہاراشٹر ایوان اسمبلی میں پیش مراعات شکنی نوٹس کی حمایت کرتے ہوئے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ریپبلک ٹی وی چینل کے سر براہ و ایڈیٹر ارنب گوسوامی پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ ارنب گوسوامی ہمارے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرتا ہے اسی چینل پر تبلیغی جماعت کو کورونا جماعت قرار دیا گیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے اپنے مشاہدہ اور فیصلہ میں یہ واضح کیا ہے
    بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت کرنے والی خاتون رہنما کا 'اغوا'

    بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت کرنے والی خاتون رہنما کا 'اغوا'

    Tue, 08 Sep 2020 19:23:57 
    بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت کرنے والی خاتون رہنما ماریا کولسنیکووا کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے میڈیا نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے اپنا چہرہ ڈھکا ہوا تھا اور ماریا کو ساتھ لے کر چلے گئے۔مظاہرے کی قیادت کرنے والی خاتون رہنما کو ایک ایسے وقت میں اغوا کیا گیا جب چند گھنٹے قبل ہی حکومت مخالف شدید احتجاج
    روسی وزیر خارجہ کے زیر قیادت وفد کا شام کا اہم دورہ

    روسی وزیر خارجہ کے زیر قیادت وفد کا شام کا اہم دورہ

    Tue, 08 Sep 2020 18:22:03 
    روس کا ایک اعلی سطح کا وفد آج شام کا دورہ کر رہا ہے۔ یہ وفد شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات میں سیاسی ، عسکری اور اقتصادی امور پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع نے غالب گمان ظاہر کیا ہے کہ بات چیت میں سیاسی مکالمے کی جانب منتقلی کے راستوں، شام کے بحران کے پر امن تصفیے اور بشار حکومت کی سپورٹ کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ سفارتی ذرائع نے عربی روزنامے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی
    بیروت میں ایک شارع کا نام ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی سے منسوب

    بیروت میں ایک شارع کا نام ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی سے منسوب

    Tue, 08 Sep 2020 18:16:35 
    لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے گڑھ علاقے میں ایک شارع کا نام ایران کے مقتول میجر جنرل قاسم سلیمانی سے منسوب کردیا گیا ہے۔ اس شارع پر نصب نام کے بورڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔اس پر یہ لکھا ہے:’’ شارع شہید الحاج قاسم سلیمانی‘‘۔ یہ شارع بیروت کے جنوب میں واقع بلدیہ الغبیری میں ہے۔ اس سے قبل اس کا نام ’’خیالی دنیا‘‘ تھا۔ بیروت کا یہ جنوبی علاقہ ’’دحیہ‘‘ کہلاتا ہ
    جی سی سی: قضیہ فلسطین سے متعلق موقف پرغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش مسترد

    جی سی سی: قضیہ فلسطین سے متعلق موقف پرغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش مسترد

    Tue, 08 Sep 2020 18:10:10 
    خلیج تعاون کونسل نے قضیہ فلسطین سے متعلق کونسل کے رکن ممالک کے موقف پر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش مسترد کر دی ہے۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے ایک بیان میں کہا کہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے کونسل کے رکن ممالک کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت انگیز مہم ناقابل قبول ہے۔ فلسطین کی بعض تنظیموں کی طرف سے کونسل کے کچھ رکن ملکوں کے خلاف
    ایران: انٹرنیٹ پیغام رسانی ایپس کی تیاری میں پاسداران انقلاب کی شمولیت کیوں؟

    ایران: انٹرنیٹ پیغام رسانی ایپس کی تیاری میں پاسداران انقلاب کی شمولیت کیوں؟

    Tue, 08 Sep 2020 18:06:34 
    ایرانی پاسداران انقلاب جہاں ایک طرف اندرون اور بیرون ملک عسکری کارروائیواں میں پیش پیش ہے وہیں پاسداران انقلاب اندرون ملک انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کی سماجی آزادیوں میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج مقامی سرچ انجن کی تیاری کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپس کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے۔ ایران میں‌ مقامی سطح پر
    ترکی کے ساتھ کشیدگی کے جُلو میں یونان کی فوج کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کی تیاری

    ترکی کے ساتھ کشیدگی کے جُلو میں یونان کی فوج کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کی تیاری

    Tue, 08 Sep 2020 17:58:00 
    مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سے تیل اور گیس کی تلاش کے اقدامات کے بعد یونان اور ترکی میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یونان کی حکومت نے ترکی کے ساتھ کشیدگی کے جلو میں جدید اسلحہ خریدنے، فوج کو جدید ترین اسلحہ اور جنگی آلات فراہم کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔ یونان کی حکومت نے ملک میں‌ موجود دفاعی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی منصوبہ کی ہے۔ یونان سنہ 2018 میں تیسرے بین الاقوامی اق
    محمود عزت کی گرفتاری نے اخوان کا اندرون اور بیرون ملک نیا پینڈورا بکس کھول دیا

    محمود عزت کی گرفتاری نے اخوان کا اندرون اور بیرون ملک نیا پینڈورا بکس کھول دیا

    Tue, 08 Sep 2020 17:54:18 
    حال ہی میں مصری حکام نے دعویٰ‌ کیا کہ پولیس نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ایک مفرور لیڈر محمود عزت کی گرفتاری کے بعد تنظیم کی اندرون اور بیرون ملک سرگرمیوں‌ کے بارے میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ محمود عزت کئی سال سے مصر میں روپوش رہے۔ گرفتاری سے قبل تک وہ اخوان کے قائم مقائم مرشد عام کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔ محمود عزت کو 'اخوان کا بلیک باکس' کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ان کے پاس